ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اے آر او کا اننت ناگ راجوری کے لوگوں کو شکریہ - LOK SABHA ELECTION RESULT 2024

اے آر او سید فخرالدین حامد اور ایس ایس پی ڈاکٹر جی وی سندیپ نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ انتخابی کمیشن کے تمام عملے اور پولیس انتظامیہ کے اہلکاروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی مدد سے پرامن انتخابات کرانے میں کامیابی ملی۔

اے آر او کا اننت ناگ راجوری  کے لوگوں کو شکریہ
اے آر او کا اننت ناگ راجوری کے لوگوں کو شکریہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 12:08 PM IST

اے آر او کا اننت ناگ راجوری کے لوگوں کو شکریہ (etv bharat)

اننت ناگ :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر میں ہوئے لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے بعداے آر او سید فخرالدین حامد اور ایس ایس پی ڈاکٹر جی وی سندیپ نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کو خطاب کیا۔ انہوں نے اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقہ کے انتخابی سرگرمیوں میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرنے پر لوگوں کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقہ کے اے آر او سید فخرالدین حامدنے کہاکہ پر امن اور کامیابی کے ساتھ انتخابات کے اختتام پر تمام لگوں،متعلقہ یجنسیوں کے اہلکاروں اور پولیس انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دیا۔ان کی بدولت ہمیں انتخابات کرانے میں کامیابی ملی۔جنہوں نے ان انتخابات میں اپنا کردار ادا کیا وہ سب مبارک کے حق دار ہیں۔

انہوں نے میاں الطاف کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے لوگوں نے اس جمہوری تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے وہ قابل ستائش ہے ،اس سے جمہوریت پر لوگوں کا یقین بڑھاہے۔بھاری شرکت سے جمہوری عمل کو تقویت مل جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: جموں میں بی جے پی کے کارکنان اور رہنماوں کا جشن

ایس ایس پی ڈاکٹر جی وی سندیپ نے ان تمام امیدواروں کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کے دوران پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔عوام نے بھی ہماری بڑی مدد کی۔یہ ایک مثبت پہلو ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر جی وی سندیپ کا مزید کہنا ہے کہ امرناتھ یاترا کو بھی خوش اسلوبی اور پر امن انعقاد کے لئے اسی طرح کا تعاون ملنے کی توقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.