ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فوج نے گریز بانڈی پورہ کے لنک روڈس پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا - Snow Clearance in Gurez

snow clearance Gurez وادی گریز کے بگٹور علاقہ میں فوج نے جمعرات سے بگٹور کی لنک سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا۔ یاد رہے کہ وادی گریز بھاری برفباری کے بعد کئی ماہ تک ضلع ہیڈکوارٹر سے منقطع ہوتا ہے۔

army-starts-snow-clearance-on-link-roads-in-bandipora-gurez
فوج نے گریز بانڈی پورہ کے لنک روڈس پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 9:17 PM IST

فوج نے گریز بانڈی پورہ کے لنک روڈس پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کی گریز وادی کے بگٹور علاقے میں فوج کی خصوصی یونٹ نے جمعرات کو بگٹور کی لنک سڑکوں پر برف صاف کرنے کا کام شروع کیا ہے۔

یاد رہے کہ بھاری برفباری کے بعد گریز وادی سے آمدو رفت ضلع ہیڈکوارٹر سے کئی ماہ تک منقطع رہتا ہے۔ اس دوران ان علاقوں میں لوگوں کی نقل و حمل متاثر رہتی ہیں۔ وہیں غزائی اجناس سمیت دیگر ضروری چیزوں کی فراہمی میں کافی دشواری آتی ہے۔

اس سال انتظامیہ نے ریکارڈ کم وقت کے اندر بانڈی پورہ گریز رابطہ سڑک کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ رابطہ سڑک بحال ہونے سے لوگ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

گریز رابطہ سڑک بحال ہونے کے بعد انتظامیہ کی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کی خصوصی یونٹیں نے گریز وادی کے دور دراز علاقوں کی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سال جنوری مہینے کے اواخر سے وادی گریز میں شدید برفباری ہوئی، جس کے بعد گریز کے دور دراز یا بالائی علاقوں جیسے کہ تلیل اور بگٹور میں سات سے آٹھ فٹ تک کی برف جمع ہوئی۔

مزید پڑھیں:

اندرونی راستوں سے برف ہٹائے جانے کے سلسلے کے تحت فوج کی جانب سے بگٹور علاقے میں برف ہٹائے جانے کا سلسلہ شروع کیا گیا، جس سے مقامی آبادی نے نہ صرف راحت کی سانس لی۔ لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے شدید برف باری اور لنک روڈز پر برف جمع ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج وادی گریز کے سرحدی دیہات میں لوگوں کے مسائل کے حل میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.