ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بھاری برف باری کے بیچ کپواڑہ میں فوج نے ایک حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچایا - بھاری برف باری

Snowfall in kashmir وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری سے معمولات زندگی درہم و برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔

Etv BharatARMY RESCUES PREGNANT WOMAN AMID HEAVY SNOWFALL in kupwara
Etv Bharatبھاری برف باری کے بیچ کپواڑہ میں فوج نے ایک حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچایا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 4, 2024, 5:20 PM IST

بھاری برف باری کے بیچ کپواڑہ میں فوج نے ایک حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچایا

کپواڑہ( جموں و کشمیر): فوج نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے دور افتادہ علاقہ کھنہ بل میں بھاری برف باری کے بیچ ایک حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچا کر اس جان بچائی۔ ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ فوجی کیمپ ولگام کو پونے گیارہ بجے ایس ایچ ولگام اور مشتاق احمد گاگی کی طرف سے ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ سفورہ بیگم زوجہ مشتاق احمد گاگی نامی ایک حاملہ خاتون نازک حالت میں ہے اور اس کو فوری طور ہسپتال پہنچانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو دنوں سے کھنہ بل جانے والی سڑک بند تھی اور اس پر گاڑیوں کا چلنا مشکل تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے تناظر میں فوجی کیمپ کاکہ روسہ کی ریسکیو ٹیم اور طبی عملے نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر 7 سے 8 کلو میٹر کا 2 سے 3 فٹ برف سے ڈھکا راستہ طے کیا اور نیم شب کو جائے موقع پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: کشمیر کے مختلف اضلاع میں برفباری مسلسل جاری

ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ ٹیم نے حاملہ خاتون کو انتہائی احتیاط سے پی ایچ سی ولگام پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ ولگام پولیس کی ایک ٹیم پہلے ہی پی ایچ سی ولگام پر موجود تھی جہاں انہوں نے مریض کو حاصل کیا اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے مریضہ کا علاج کرنا شروع کیا۔دریں اثنا ڈاکٹروں اور مریضہ کے اہلخانہ نے فوج اور پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کی ہے۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری جبکہ سرینگر سمیت میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری سے معمولات زندگی درہم و برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.