جموں: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرا سیکٹر میں بدھ کے روز ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی پورٹر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز راجوری کے نوشہرا سیکٹر میں اس وقت خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک پر اسرار دھماکے میں فوجی پورٹر شدید طور پر زخمی ہوا۔
زخمی فوجی پورٹر کو علاج ومعالجہ کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر وہ اپنے زخموں سے جانبر نہ ہو کر ہلاک ہوگیا۔ دھماکے میں ہلاک شدہ آرمی پورٹر کی شناخت راکیش کمار ولد ساتھی رام کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک دھماکہ، فوجی پورٹر زخمی
- کپواڑہ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں آرمی پوٹر زخمی
- سرحد پار فائرنگ میں معذور سابق فوجی پوٹر امداد کے منتظر
واضح رہےکہ ماضی میں بھی جموں میں سرحدی علاقوں میں ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ کئی عام شہریوں کے علاوہ فوجی اہلکار ایسے حادثات میں ہلاکت کا شکار ہوئے ہیں اور کئی لوگ معذور ہوئے ہیں۔ سرحدی علاقوں میں دھماکوں کے علاوہ پاکستان کی جانب سے آئے دن دراندازی کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔ جس کو فوج کی جانب سے ناکام بنادیا جاتا ہے۔ اور اکثر و بیشتر دراندازی کرنے والے عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا جاتا ہے۔ فوج کے مطابق وادی کشمیر میں پہلے کے مقابلے میں عسکری کاروائیوں میں بہت حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔