جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک مشتبہ نقل و حمل دیکھنے کے بعد فوج نے فائرنگ کی۔ بعد ازاں سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ہفتے کی علی الصبح ایل او سی کے نزدیک مشتبہ نقل و حمل دیکھنے کے بعد فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے اس پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا جو ہنوز جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پر حالیہ برف باری کے بعد فوج انتہائی الرٹ اور ہوشیار ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔
-
Lt Gen Navin Sachdeva #GOC #WhiteKnightCorps visited forward locations in the #Poonch sector and reviewed the operational preparedness of the formation.
— White Knight Corps (@Whiteknight_IA) February 2, 2024
He exhorted all ranks to stay vigilant and remain steadfast against all challenges.@adgpi@NorthernComd_IA pic.twitter.com/f4GLfRGnbP
قابل ذکر ہے کہ فوج کی نائٹ وائٹ کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے جمعہ کے روز پونچھ سیکٹر میں فارورڈ علاقوں کا دورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس دوران سکیورٹی فورسز کو کسی چلینج کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئے چوکس رہنے کی تاکید کی۔
مزید پڑھیں: پونچھ سرنکوٹ میں کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد
واضح رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران سرنکوٹ کے سنگلا خونی نالہ کے نزدیک ایک کمین گاہ سے موٹار ، تین موٹار شیل، ایک پستول اور پانچ پستول گولیوں کے راؤنڈ برآمد کئے۔
(یو این آئی)