ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ارینا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی نقل و حرکت - Drone Activity in IB - DRONE ACTIVITY IN IB

drone activity in IB سرحد پار سے جاری ڈرون سرگرمیاں پر نظر رکھنے کے لیے بھارتی فوج نے سرحد پر اینٹی ڈرون سِسٹم نصب کیا ہے۔اس کے علاوہ فوج سرحد پر چوبیس گھنٹے متحرک نگرانی رکھ رہی ہے، تاکہ سرحد پار دراندازی سمیت ڈروان سرگرمیوں سے نمٹا جائے۔

Etv Bharatarmy-opens-fire-after-spotting-a-pakistani-drone-along-ib-in-arena-sector
ارینا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی نقل و حرکت
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 2, 2024, 5:27 PM IST

جموں: جموں کے ارینا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی نقل وحمل دیکھی گئی، جس کے بعد بی ایس ایف نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ درمیانی شب بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف) نے جموں کے ارینا سیکٹر میں مشتبہ پاکستانی ڈرون کی نقل وحمل دیکھی۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم وہاں سے کچھ نہیں ملا۔

واضح رہے کہ راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں فوج نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک مشتبہ پاکستانی ڈورن پر فائرنگ کی، لیکن وہ واپس بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔
حکام کا ماننا ہے کہ پاکستان ڈورنز کا استعمال کرکے جموں وکشمیر میں ہتھیار اور منشیات بھیجتا ہے۔
جموں وکشمیر پولیس نے سرحد پر ڈورن نظر آنے کی اطلاع دینے والے کو 3 لاکھ روپیے نقدی انعام سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: جموں میں سرحد پر اینٹی ڈرون سسٹم نصب

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔فوج کے سینئر آفیسران یومیہ سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.