ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راجوری میں مشتبہ ڈرون پر فائرنگ - FIRing ON DRONE - FIRING ON DRONE

Firing on Suspected Drone in Rajouri: بھارتی فوج نے راجوری میں لائن آف کنٹرول کے قریب دراندازی کی کوشش کرنے والے مشتبہ ڈرون پر فائرنگ کردی۔ اپنی طرف فائرنگ ہوتے دیکھ کر ڈرون پاکستان کی طرف واپس لوٹ گیا۔

Army forces fired at suspected drone in Rajouri

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 1, 2024, 12:29 PM IST

راجوری: پیر کو ایک پاکستانی ڈرون نے جموں ڈویژن کے راجوری ضلع کے سندر بنی میں لائن آف کنٹرول کے قریب دراندازی کی کوشش کی۔ جب چوکس بھارتی فوجیوں نے ڈرون کو اپنی حدود میں داخل ہوتے دیکھا تو انہوں نے فائرنگ کردی۔ حکام نے بتایا کہ ایل او سی کے ساتھ دو مختلف مقامات پر پاکستانی ڈرون اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فوج کے اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ سندر بنی کے علاقہ میں ڈرون کی سرگرمی دیکھی گئی۔ اتوار اور پیر کی درمیانی رات کیری سیکٹر میں کچھ لوگوں کی مشتبہ سرگرمی دیکھی گئی، جنہیں عسکریت پسند سمجھ کر فوج نے چار راؤند فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پونچھ میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت پر فوج کی فائرنگ، کرشنا گھاٹی سیکٹر میں پاکستانی ڈرون دیکھا گیا

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کواڈ کاپٹر کو بھارتی حدود میں داخل ہوتے ہی مار گرانے کے لیے فوجیوں نے کم از کم چار راؤنڈ فائر کیے۔ فائرنگ ہوتے ہی ڈرون واپس پاکستان کی طرف لوٹ گیا۔ کیری سیکٹر میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کرنے والے کچھ لوگوں کی مشتبہ سرگرمی کا پتہ لگانے کے بعد، فوجیوں نے چند راؤنڈ فائر کیے لیکن وہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی طرف بھاگ گئے۔ اس کے فوراً بعد دونوں جگہوں پر فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی ڈرون مار کر گرایا نہ گیا ہو اور مشتبہ افراد کی طرف سے کوئی بھی مشکوک چیز نہ پھینکی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.