ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آرمی چیف نے کیا لائن آف کنٹرول کا دورہ - Army Chief LoC Visit - ARMY CHIEF LOC VISIT

آرمی چیف کا عہدہ سنبالنے کے بعد جنرل اوپیندر دویدی نے سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ کرکے لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔

آرمی چیف نے کیا لائن آف کنٹرول کا دورہ
آرمی چیف نے کیا لائن آف کنٹرول کا دورہ (Photo Courtesy: White Knight Corps X Handle)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 3, 2024, 6:14 PM IST

پونچھ (جموں کشمیر) : آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے فارورڈ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجی افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دویدی کا جموں کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ جموں پہنچنے کے بعد جنرل دویدی فوری طور پر ضلع پونچھ کے سرحدی علاقوں کی طرف روانہ ہوئے جہاں انہوں نے فوجی افسران اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کی۔ آرمی چیف کا جموں میں 16 کور ہیڈ کوارٹر، نگروٹہ کا دورہ کرنے کا بھی پروگرام ہے۔

آرمی چیف نے پونچھ میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال پر فیلڈ کمانڈروں سے بات چیت کی۔ دفاعی حکام نے بتایا کہ آرمی چیف نے صوبہ جموں کے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے عسکریت پسندوں کے حملوں کی روشنی میں پونچھ اور راجوری اضلاع میں جاری عسکری مخالف کارروائیوں پر زور دیا۔

فیلڈ کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کے بعد جنرل دویدی جموں 16 کور نگروٹہ، آرمی بیس کیمپ پہنچیں گے جہاں وہ آرمی کمانڈروں، اعلیٰ پولیس افسران اور انٹیلی جنس حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ آرمی چیف جموں واپس جانے کے بعد واپس دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔ جنرل اوپیندر دویدی نے ادھم پور ہیڈ کوارٹر ناردرن کمانڈ کے آرمی کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں جو جموں و کشمیر اور لداخ کے علاقے میں تینوں آرمی کور کو کنٹرول کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: : فوج کے ناردرن کمانڈر نے کیا ایل اے سی کا دورہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.