ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ: کیا معذور اسکوٹی سوار سڑکوں پر محفوظ ہیں؟ - اننت ناگ

Anantnag Traffic Department: اننت ناگ میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت دیگر طبقات کے ساتھ ساتھ معذور طبقے سے جڑے افراد کو ٹریفک قوانین کی پاسداری، ڈرائیونگ کے دوران بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں بیدار کیا گیا۔

Anantnag Traffic Department
اننت ناگ: کیا معذور اسکوٹی سوار سڑکوں پر محفوظ ہیں؟
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 6:54 PM IST

اننت ناگ: کیا معذور اسکوٹی سوار سڑکوں پر محفوظ ہیں؟

اننت ناگ: دنیا میں ٹریفک حادثات کی بڑھتی تعداد تشویش ناک امر ہے۔ رابطہ شاہراہوں پر ٹریفک کا جتنا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے، اتنا ہی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، تیز رفتار ڈرائیونگ، اسٹنٹ بائکنگ جیسے معاملات کے سبب حادثات رونما ہونے کی شرح بڑھ رہی ہے جس سے ہزاروں افراد کی جانیں چلی جاتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ تیز رفتار والے اس دور میں لوگوں میں صبر کی کافی کمی پائی جارہی ہے۔ ہر کام کو فوری طور پر مکمل کرنے کا کلچر سا بن گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران بھی ایک دوسرے سے سبقت لینے اور منزل کو فوری طور پر طے کرنے کی لالچ میں ڈرائیور خطرہ مول لیتے ہیں جس سے وہ اپنے ساتھ دوسروں کی جان خطرے میں ڈال دیتے ہیں اور نتیجتا لاپرواہی سے حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

دور جدید میں جسمانی طور سے مخصوص افراد بھی سماج میں موجود دیگر صحت مند افراد کے ساتھ سڑکوں پر منزل پانے کی دوڈ میں شامل ہوتے ہیں۔ کیا ٹریفک کے ایسے نظام میں یہ لوگ محفوظ ہیں؟ جسمانی طور مخصوص افراد کو سماج میں موجود دیگر صحت مند افراد کی طرح یکساں حقوق کی بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری اور نجی تنظیموں کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ان کے لئے مختلف فلاحی اسکیمیں متعارف کی گئیں ہیں۔

اس لئے دیگر کئی ضروریات کے ساتھ ساتھ ٹریفک سے جڑی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایسے مستحق افراد کو تھری ویلر اسکوٹیز فراہم کئے جاتے ہیں، تاکہ وہ بھی دیگر افراد کی طرح ایک جگہ سے دوسری جگہ بہ آسانی سفر کر سکیں۔ اگرچہ یہ سواری مخصوص افراد کے لئے راحت کا سبب بن گئیں، تاہم اس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ الجھے ہوئے ٹریفک ماحول میں ڈرائیونگ کرنا ان کے لئے خطرے سے خالی نہیں ہے۔

محکمہ ٹریفک کی جانب سے روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت دیگر طبقات کے ساتھ ساتھ مخصوص طبقہ سے جڑے افراد کو ٹریفک قوانین کی پاسداری ڈرائیونگ کے دوران بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں بیدار کیا جا رہا ہے۔ عام لوگوں کو بھی ڈرائیونگ کے دوران مخصوص اسکوٹی سوار کا خیال رکھنے کی تلقین کی جاتی ہے۔ تاکہ ڈرائیونگ کے دوران ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے تحت زیبا آپا انسٹیٹوٹ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے اشتراک سے بجبہاڑہ سے کھنہ بل چوک تک اسکوٹی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں جسمانی طور مخصوص اسکوٹی سواروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سے قبل زیبا آپا انسٹیٹوٹ میں مخصوص ڈرائیورس کو ٹریفک قوانیں سے متعلق بیداری فراہم کی گئی۔ جس دوران، اے آر ٹی اور اننت ناگ زبیر احمد لٹو، ڈی ایس پی ٹریفک ادریس احمد سمیت کئی دیگر افسران موجود رہے۔ جسمانی طور پر مخصوص افراد نے اس دوران ٹریفک سے جڑے کئی معاملات اور مطالبات اجاگر کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر اننت ناگ زبیر احمد لٹو نے کہا کہ سرکار کی جانب سے جسمانی طور پر مخصوص افراد کے لئے ٹریفک سے جڑے معاملات کو آسان بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصبہ جات میں ایسے افراد اور خاص کر جسمانی طور سے مخصوص طلباء کی اسکول بسوں کو مخصوص بس اسٹاف اور پارکنگ فراہم کی جائیں گی۔ وہیں اسکوٹیز کی رجسٹریشن ڈرائیونگ لائسنز کی اجرائی کی طوالت کو کم جبکہ ٹیکس اور دیگر اخراجات میں بھی کمی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.