سرینگر: سرینگر پارلیمانی نشست کے لیے اپنی پارٹی کے امیدوار محمد اشرف میر اور پی ڈی پی کے وحید الرحمان پرہ نے بدھ کی دوپہر ڈی سی آفس سرینگر میں ریٹرننگ آفیسر کے سامنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ ایسے میں محمد اشرف میر اپنے حامیوں کے ہمراہ سرینگر ڈی آفس یہنچ گئے، نہ صرف ان کے ساتھ مرد بلکہ خواتین کی کارکنان کی ایک بڑی تعداد بھی تھی۔ حامیوں کو ڈھول نگاڑے بجاتے اور روایتی کشمیری نغمے گاتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس دوران اپنی پارٹی کے امیدوار کے ساتھ گاڑیوں کے ایک بڑا قافلہ بھی موجود تھا، جس میں اپنی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے علاوہ آبائی علاقے کے لوگوں کی خاصی تعداد میں ڈی سی آفس تک ان کے ساتھ موجود تھی۔ سرینگر پارلیمانی نشت میں مقابلہ دلچسپ ہونے والا ہے، کیونکہ تیکونی مقابلے میں پی ڈی پی کے وحید الرحمان پرہ، اپنی پارٹی کے محمد اشرف میر اور نیشنل کانفرنس کے آغاہ سید روح اللہ مہدی آمنے سامنے ہیں۔
مزید پڑھیں:
- ہمیں مرکز کے ساتھ اچھے رشتے نبھانے ہوں گے: اپنی پارٹی سرینگر پارلیمانی نشست امیدوار
- جموں وکشمیر کے"تشخص" کا چورن 1931 سے بیچا جارہا ہے: ظفر اقبال منہاس
واضح رہے کہ سرینگر پارلیمانی نشست کے لیے منگل کو پانچ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔ ایسے میں اب پانچ آزاد امیدواروں کے علاوہ بدھ کو اپنی پارٹی کے محمد اشرف میر اور پی ڈی پی کے وحید الرحمان پرہ نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کیے۔ اس طرح سرینگر پارلیمانی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرنے والے امیدواروں کی تعداد اب سات ہوگئی ہے۔