ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر میں 3 جون سے ہیٹ ویو کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی - heatwave forecast in JK from June 3

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 10:43 PM IST

Another phase of heatwave forecast in JK جموں و کشمیر کے محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 جون سے ہیٹ ویو کے ایک اور مرحلہ کی پیش گوئی کردی ہے۔ وہیں جموں میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

سرینگر: جموں وکشمیر میں شدت کی گرمی کے بیچ محکمے موسمیات نے 3 جون سے ہیٹ ویو کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی ظاہر کی ہے۔ وادی میں 29 مئی کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کہیں کہیں پر گرچ چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کے امکانات ہیں۔ ادھر جموں صوبے کے میدانی علاقوں میں اگلے ہفتے 7 روز کے دوران گرمی کی لہر اور خشک موسم میں کوئی راحت متوقع نہیں ہے۔ محکمے موسمیاتی کے مطابق وادی میں یکم اور 2 جون کو بھی موسم خزوی طور ابرآلود رہ سکتا ہے اور بیچ میں کہیں کہیں پر ہلکی بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے جبکہ 3 سے 5 جون تک موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

ادھر سرینگر میں کم سے کم درجہ درجہ حرارت 15.4 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کی گیا جو معمول سے 3 ڈگری زیادہ ہے۔ شہر آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیلشیس درج کیا گیا جو کہ معمول کے درجہ درجہ حرارت سے3.9 ڈگری سیلشیس زیا دہ ہے ۔اسی طرح پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 15.5 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.2 ڈگری سیلشیس زیادہ ریکارڈ ہوا تھا ۔سرحدی ضلع کپوارہ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 1.9 ڈگری سیلشیس درج ہوا ہے۔وہیں قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ درجہ حرارت 13.5 ڈگری سیلشیس تھا جو کہ 2.8 ڈگری معمول کے درجہ حرارت سے ذیادہ ریکارڈ ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.