اننت ناگ: امرناتھ یاترا سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بالتل اور پہلگام کے راستوں سے جاری ہے۔ جمعہ کی صبح 4831 یاتریوں کا تازہ قافلہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ مقدس گھپا کی طرف روانہ ہوا۔ جمعرات کے روز پہنچنے والے یاتریوں کے 20ویں قافلے نے بالتال اور نُنون کے بیس کیمپس سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گھپا کے درشن کے لیے آج علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔
اننت ناگ: 3740 یاتریوں کا اور ایک قافلہ امرناتھ گپھا کے لیے روانہ - Amarnath Yatra 2024
ایک عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے بیچ 22 ویں دن 4821 یاتری 150 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں تک پہنچنے کے لیے وادیٔ کشمیر میں امرناتھ مقدس گھپا کے درشن کے لیے روانہ ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 3.50 لاکھ سے زائد یاتریوں نے شیولنگم کا درشن کیا۔