ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں سے 1579 یاتریوں کا ایک اور دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ - Amarnath Yatra 2024 - AMARNATH YATRA 2024

جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے آج 1579 یاتریوں کا ایک اور دستہ امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا۔ پیر کے روز دفعہ 370 کی منسوخی کی برسی کے موقعے پر امرناتھ یاترا کو احتیاطی طور ایک روز کے لئے معطل کردیا گیا تھا۔ آج معمول کے مطابق یاتریوں نے پھر سے اپنا سفر شروع کر دیا۔

جموں سے ایک اور دستہ امرناتھ یاترا کے لئے روانہ
جموں سے ایک اور دستہ امرناتھ یاترا کے لئے روانہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 6, 2024, 11:42 AM IST

سرینگر: 29 جون کو شروع ہونے والی 52 روزہ طویل امرناتھ یاترا سخت ترین حفاظتی انتظامات کے درمیان ابھی جاری ہے۔ منگل کی علی الصبح 1579 یاتریوں پر مشتمل ایک اور نیا دستہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا۔

پیر کے روز دفعہ 370 کی منسوخی کی برسی کے سلسلہ میں امرناتھ یاترا کو احتیاطی طور ایک روز کے لئے معطل کیا گیا تھا، گزشتہ روز کسی بھی یاترا کو جموں کے بھگوتی نگر سے کشمیر کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم آج معمول کے مطابق یاترا کو پھر سے بحال کر دیا گیا ہے۔

یاتریوں کے 38 ویں قافلے نے بالتال اور نُنون پہلگام کے بیس کیمپس سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گپھا کے درشن کے لیے آج علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔ وہیں گزشتہ روز 3286 یاتریوں نے گپھا کا درشن کیا۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے درمیان 39 ویں روز 1873 یاتری 69 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے وادی کشمیر کی جانب روانہ ہوئے ،یہ تمام یاتری بالتل کے لئے روانہ ہوئے اور کسی بھی یاتری کو پہلگام کی جانب روانہ نہیں کیا گیا۔

منگل کی علی الصبح جموں سے وادی کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 1579 مرد، 202 خواتین، 65 سادھو 27 سادھوی شامل ہیں، یہ تمام یاتری صرف بالتل کے ہی راستہ سے امرناتھ گپھا کے درشن کے لئے روانہ ہونگے جبکہ پہلگام کے ننون بیس کیمپ سے صرف درماندہ یاتریوں کو آگے جانے کی اجازت ہوگی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 497292 یاتریوں نے گپھا کے درشن کئے۔

واضح رہے کہ 52 روز پر مشتمل امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی ہے جو 19 اگست تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.