ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں جامعہ فیض القران قاسمی کے زیراہتمام سالانہ سیرت النبی اور جلسہ دستار بندی - Jalse E Dastarbandi In Mandi

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 1:33 PM IST

ضلع پونچھ کے تحیصل منڈی میں واقع جامعہ فیض القران قاسمی کی جانب سے سالانہ سیرت النبی ﷺ اور جلسہ دستار بندی کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر 12 حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے جلسہ دستار بندی میں شرکت کی۔

منڈی میں جامعہ فیض القران قاسمی کے زیراہتمام سالانہ سیرت النبی ﷺ اور جلسہ دستار بندی
منڈی میں جامعہ فیض القران قاسمی کے زیراہتمام سالانہ سیرت النبی ﷺ اور جلسہ دستار بندی (etv bharat)

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحیصل منڈی میں واقع جامعہ فیض القران قاسمی میں سالانہ سیرت النبی ﷺ اور جلسہ دستار بندی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر 12 حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔ کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے جلسہ دستار بندی میں شرکت کی۔ علمائے کرام نے مسلمانوں سے سیرت النبی ﷺ کو سختی سے اپنانے کی اپیل کی۔

اس تقریب کا انعقاد جامعہ ضیاء العلوم پونچھ کے بانی اور ناظم اعلی جامعہ ضیاء العلوم و جامعۃ الصالحات حضرت مولانا الحاج غلام قادر کی زیر قیادت میں کیا گیا۔ اس میں بطور مہمان خصوصی حضرت مولانا غلام محی الدین قاسمی امام و خطیب جامع مسجد شریف اچھاد مہنڈر و حضرت مولانا عبدالحمید قاسمی ناظم اعلی جامعہ طیب العلوم لورن شریک ہوئے۔

ان کے علاوہ ضلع بھر کے مختلف مقامات سے علماء کرام و ذمہ دارانِ مدارس نے شرکت کی۔ منعقدہ سالانہ سریت النبی ﷺ اور جلسہ دستار بندی میں منڈی تحصیل کے مختلف مقامات سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شمولیت کی۔ اس موقع پر پروگرام میں شرکت فرما علماء کرام نے دین اسلام کی اہمیت اور سیرت نبی ﷺ کے متعلق اپنے اپنے بیانات سے عوام الناس کے دلوں کو معزوز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترال میں چھ حفاظ قرآن کی دستار بندی

ان کے علاوہ جامعہ کے بچوں نے نعت, مکالمے, اور تقاریر پیش کی۔ پروگرام کے اختتامی مراحل میں مہمانوں کے ہاتھوں قریب 12 حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔ حفاظ کرام کو مبارک باد پیش کرہے کے ساتھ ساتھ اسناد اور انعامات سے نوازاتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ واضع رہے منعقدہ پروگرام کا بنیادی مقصد عوام الناس کو اتفاق, اتحاد کا درس دینا اور دین اسلام کی اہمیت سے متعلق آگاہی حاصل کرانا ہے۔ تاکہ ہرشخص دینِ اسلام کے بتائے گیے راستے پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.