ETV Bharat / jammu-and-kashmir

تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی اٹیچمنٹ منسوخی کا اعلان - Order of attachment cancellation

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 1:01 PM IST

کشمیر کے ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن نے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی اٹیچمنٹ منسوخی کا اعلان کیا ہے۔ اس حکم پر عمل کرنا لازمی ہے۔

Announcement of cancellation of attachment of teaching and non-teaching staff
تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی اٹیچمنٹ منسوخی کا اعلان (ETV Bharat Urdu)

سرینگر: ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن نے تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی اٹیچمینٹ منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے جو کہ دیگر محکمۂ جات میں انتظامی کاموں کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کشمیر صوبے کے محکمۂ اسکولی تعلیم کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو جنہیں وقتاً فوقتاً دیگر محکموں میں انتظامی کاموں کے لیے منسلک کیا گیا کو واپس بلایا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر اپنی اصل پوسٹنگ کی جگہ پر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان کے بغیر وہ جو کہ گجر بکروال ہوسٹلز میں تعینات ہیں یا وہ جو کہ امرناتھ یاترا کی خاطر ڈیوٹی پر مامور ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

Teams to Monitor Teaching Process in Schools: اسکولوں میں تدریسی عمل کا جائزہ لینے کے لئے ٹیمیں تشکیل

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی تدریسی یا غیر تدریسی ملازم اپنی اصل پوسٹنگ کی جگہ رپورٹ کرنے میں قاصر رہا تو متعلقہ ڈی ڈی اوز کو مذکورہ ملازمین یا افسران کو تنخواہ واگزار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وہیں حکم کی عدولی کرنے والے افسران یا اہلکار کے خلاف قانون کے تحت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ حکم نامہ ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اور اس پر عمل کرنا لازمی ہے۔ دوسری صورت میں کسی بھی طرح کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.