اننت ناگ:آنگن واڑی ورکرس و ہیلپرس ایسوسی ایشن کی ضلع صدر اننت ناگ فہمیدہ اختر نے کہا کہ وہ گزشتہ تیس برسوں سے اپنے مطالبات کو لے کر وقتاً فوقتاً احتجاج کر رہے تھے۔ انہوں نے کئی بار اپنے مطالبات کو اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا، بار بار افسران کا دروازہ کھٹکھٹایا اس کے باوجود ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا جارہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔ اسی درمیان آئی سی ڈی ایس کی دائریکٹر نے مطالبات پر توجہ دی اور اسے اعلیٰ حکام تک پہچایا۔ وہ آئی سی ڈی ایس کی ڈائریکٹر کا شکرگزار ہیں جنہوں نے ذاتی طور دلچسپی دکھا ان کے جائز مطالبات کو اعلی حکام تک پہنچایا۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس نے ایل جی کے سامنے ایک میمورنڈم پیش کیا۔
فہمیدہ نے کہا کہ انہیں دو ماہ کے اندر مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی ملی ہے جو ایک خوش آئند قدم ہے۔ یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ ان کی دیرینہ مانگوں کو پورا ہونے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں جس کے لئے وہ ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس کے شکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ میں آنگن باڑی کارکنان کا احتجاج
دراصل آنگن واڑی ورکرس گزشتہ کئی برسوں سے تنخواہوں میں تفاوت کو دور کرنے (ایکول ورک ایکول پے) ریٹائر منٹ کی عمر بڑھانے ،تنخواہوں میں اضافہ ،وقت پر تنخواہوں کی واگزاری و دیگر کئی مطالبات کر رہے ہیں۔