اننت ناگ: شمالی کشمیر کے بوٹہ پتھری علاقہ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی جوان 26 سالہ قیصر احمد شاہ کی جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں ضلع اننت ناگ کے ونگام شانگس پہنچایی گئی۔ جوں ہی فوجی جوان کی میت کو ان کے آبائی علاقہ پہنچایا گیا تو پورے علاقہ میں غم و ماتم کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر فوج اور پولیس کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔
فوج اور پولیس سے وابستہ افسران نے ہلاک ہوئے فوجی اہلکارکو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے جسدخاکی پر پھول برسائے اور انہیں سلامی پیش کی۔ جس کے بعد فوجی جوان کی جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، جس میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہی ۔۔
فوج اور پولیس افسران نے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی، انہوں نے کہا کہ بہادر فوجی جوان نے قوم کی خدمت میں عظیم قربانی دی ہے، ان کی بے لوث خدمات اور عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ فوج و پولیس غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وہیں شانگس حلقہ کے ایم ایل اے ریاض احمد خان بھی اس موقع پر موجود رہے اور انہوں نے فوجی جوان کے خاندان کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ،انہوں نے فوج اور پولیس انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوان کے اہل خانہ کی بھرپور معاونت کی جائے ۔۔
واضح رہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بوٹہ پتھری علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں دو فوجی جوان اور دو پورٹر ہلاک ہوگئے جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔حملے میں رائفل مین جیون سنگھ، رائفل مین قیصر احمد شاہ اور ڈیفنس پورٹر مشتاق احمد چودھری اور ظہور احمد میر ہلاک ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں:
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
اننت ناگ: عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی جوان قیصر شاہ کی آخری رسومات ادا کی گئی - KAISAR AHMAD SHAH
شمالی کشمیر کے بوٹہ پتھری علاقہ میں عسکری حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی جوان قیصر شاہ کی آخری رسومات ادا کی گئی۔
Published : Oct 25, 2024, 10:22 PM IST