ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ: 3740 یاتریوں کا اور ایک قافلہ امرناتھ گپھا کے لیے روانہ - Amarnath Yatra 2024

Fresh Batch of Amarnath Yatra 2024: بدھ کے دن 3740 یاتریوں کا ایک مزید دستہ امرناتھ گپھا کے درشن کے لیے روانہ ہوا۔ اس یاترا کے پیش نظر یہاں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے ابھی تک 338,227 یاتریوں نے گپھا کے درشن کیے ہیں۔

Anantnag: Another batch of 3740 pilgrims leave for Amarnath Yatra
اننت ناگ: 3740 یاتریوں کا اور ایک قافلہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 17, 2024, 9:59 AM IST

اننت ناگ: امرناتھ یاترا سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بالتل اور پہلگام کے راستوں سے جاری ہے۔ 3740 یاتریوں کا تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے بدھ کی صبح امرناتھ مقدس گپھا کی طرف روانہ ہوا۔ گزشتہ روز پہنچے ہوئے یاتریوں کے 19ویں قافلے نے بالتال اور نُنون کے بیس کیمپس سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گپھا کے درشن کے لیے علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

امرناتھ یاترا: 4132 یاتریوں کا اور ایک قافلہ روانہ، اب تک 3.25 لاکھ یاتریوں نے گھپا میں کیے درشن - Amarnath Yatra 2024

ایک عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے بیچ 20ویں دن 3740 یاتری 127 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں تک پہنچنے کے لیے وادیٔ کشمیر میں امرناتھ مقدس گپھا کے درشن کے لیے روانہ ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 338227 یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کیے جب کہ منگل کے روز 13132 یاتریوں نے گپھا میں درشن کیا۔

بدھ کی علی الصبح جموں سے وادی کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 1880 مرد، 375 خواتین، 5 بچے، 39 سادھو اور 06 سادھوی شامل ہیں، جن میں بالتال ٹریک سے 1435 یاتری اور 2305 یاتری بالترتیب 55 اور 72 گاڑیوں میں سوار تھے۔ واضح رہے کہ 52 روز پر مشتمل امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی جو 19 اگست تک جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.