ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ آتشزدگی متاثرین، سرکاری سطح پر باز آباد کاری کی کوششیں جاری - بوٹ کالونی، کھنہ بل آگ متاثرین

Anantnag fire victims Rehabilitation: بوٹ کالونی، کھنہ بل کے آگ متاثرین کی باز آباد کاری کے لیے جہاں فلاحی ادارے اور این جی اوز اپنا تعاون دے رہے ہیں، وہیں سرکاری سطح پر بازآبادکاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

آگ متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے  سرکاری سطح  پر کوششیں جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 1:13 PM IST

Updated : Jan 25, 2024, 4:27 PM IST

آگ متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے سرکاری سطح پر کوششیں جاری

اننت ناگ (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کے ضلع اننت میں بوٹ کالونی، کھنہ بل میں رواں ماہ آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعہ رونما ہوا تھا جس میں آٹھ رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ارو ان میں سکونت پذیر 13 کنبے بے گھر ہوگئے تھے۔ آگ کی اس ہولناک واردات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی خاکستر ہو گیا تھا۔ اگرچہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس واردات میں مکینوں کا سارا مال و اسباب جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا۔ ان متاثرین کی امداد میں جہاں مقامی فلاحی ادارے اور این جی اوز پیش پیش رہیں وہیں باز آباد کاری کے لئے سرکاری سطح پر بھی کوشش جاری ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پربھاری اور سینئر لیڈر رفیق وانی نے بھی بوٹ کالونی، کھنہ بل کا دورہ کیا اور آتشزدگی متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔ آگ متاثرین نے وانی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ متاثرین کے مطابق سرکار نے ان کی باز آباد کاری کے لئے زمین فراہم کی ہے جس کی این او سی NOC فارسٹ ڈپارٹمنٹ میں زیر التوا ہے اور ابھی تک محکمہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا۔ وانی نے آگ متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کے سبھی جائز مطالبات کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائیں جائیں گے۔

مزید پڑھیں: آتشزدگی متاثرین کی امداد میں فلاحی ادارے پیش پیش

اس موقعے پر محکمہ جنگلات کی جانب سے بھی متاثرہ کنبوں کو ایک ایک سو مکعب فٹ عمارتی لکڑی فراہم کی گئی۔ دوسری جانب ڈی ایف او اننت ناگ محمد رمضان نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے سرکار کی ہدایت کے مطابق ہر مکمن کوشش کی جائے گی۔ اور انکی زمین فراہمی کے لئے این او سی کو بھی جلد اجراء کیا جائے گا۔

Last Updated : Jan 25, 2024, 4:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.