ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امرناتھ یاترا، 4434 یاتریوں پر مشتمل 15واں دستہ جموں سے روانہ - Amarnath Yatra - AMARNATH YATRA

بھگوتی نگر جموں سے 3330 مرد، 915 خواتین، 28 بچے، 133 سادھو اور 28 سادھوی پر مشتمل امرناتھ یاتریوں کا پندرہواں دستہ جمعہ کو امرناتھ گپھا کی جانب روانہ ہوا۔

ا
امرناتھ یاتری بالتل راستے سے گپھا کی اور جاتے ہوئے (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 11:06 AM IST

اننت ناگ (جموں کشمیر) : سخت سیکورٹی کے بیچ وادی کشمیر میں امرناتھ یاترا بالتل اور پہلگام راستوں سے پر امن طور جاری ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 15 ویں روز 4434 امرناتھ یاتری جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے جمعہ کی صبح امرناتھ گپھا کی جانب روانہ ہوئے۔ یاتری نواس جموں سے اب تک 70ہزار سے زائد یاتری کشمیر روانہ ہوئے ہیں، اور بعض یاتری از خود کشمیر پہنچ کر رجسٹریشن کے بعد امرناتھ گپھا پہنچتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 29جون سے اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد یاتری امرناتھ گپھا میں اپنی مذہبی رسومات انجام دے چکے ہیں۔

آفیشل نے بتایا کہ جمعہ کو 4434 یاتریوں پر مشتمل پندرہواں دستہ امرناتھ گپھا میں پہلگام اور بالتال راستوں سے شیو لنگم کے درشن کرنے کے لیے جمعرات کی صبح 165گاڑیوں میں جموں سے روانہ ہوا۔ جمعہ کی صبح جموں سے وادی کشمیر کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 3330مرد، 915خواتین، 28 بچے ، 133سادھو اور 28 سادھوی شامل تھے۔ جمعہ کو یاتریوں کو لے کر جموں سے وادی کشمیر لے جانے والی 165گاڑیوں میں 4434 یاتریوں کو پولیس اور سیکورٹی فورسز کے سخت پہرے میں تحفظ فراہم کیا گیا۔

یاتریوں کو وادی کشمیر میں داخل ہوتے ہی ٹرانزٹ کیمپ، قاضی گنڈ میں روک دیا گیا۔ جہاں سے انہیں امرناتھ یاترا کے لئے الگ الگ راستوں سے روانہ کیا گیا۔ وسطی کشمیر کے بالتل ٹریک کے ذریعے 64گاڑیوں میں 1721 یاتری جبکہ 101 گاڑیوں میں جنوبی کشمیر کے پہلگام روٹ سے 2713 یاتری اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: امرناتھ یاتریوں کے لئے مفت سم کارڈ - Free Sim for Yatris

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.