ETV Bharat / jammu-and-kashmir

روایتی طور امرناتھ یاتریوں کا پہلا دستہ پہلگام سے گھپا کی جانب روانہ - Amarnath Yatra 2024

جموں وکشمیر کے پہلگام سے امرناتھ یاترا کے لیے عقیدت مندوں کا پہلا دستہ روانہ ہو گیا ہے۔ یاترا آفیسر و ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر فخرالدین حامد نے جتھے کو ہری جھنڈی دکھائی اور ان کو روانہ کیا۔

روایتی طور امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھہ پہلگام سے گھپا کی جانب روانہ
روایتی طور امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھہ پہلگام سے گھپا کی جانب روانہ (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 12:28 PM IST

امرتھ یاترا 2024 کے تحت یاتریوں کا پہلا جتھہ آج پہلگام ننون بیس کیمپ سے گھپا کی طرف روانہ کیا گیا۔ اور آج سے امرناتھ یاترا کا باضابطہ طور آغاز ہوا چکا ہے۔ یاترا آفیسر و ڈپٹی کمشنر اننت نڈاکٹر فخرالدین حامد نے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر پہلے قافلے کو پہلگام کے ننوان بیس کیمپ سے روانہ کیا۔ اس جتھے میں مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

روایتی طور امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھہ پہلگام سے گھپا کی جانب روانہ (ETV BHARAT)
پہلگام کے نُنون بیس کیمپ میں رات بھر قیام کرنے کے بعد یاتریوں کو امرناتھ گھپا کے درشن کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ ہر ہر مہادیو اور بھم بھم بھولے کے نعرے بلند کرتے ہوئے پہلا جھتہ ننوان بیس کیمپ سے گھپا کی جانب روانہ ہوا ۔

مزید پڑھیں:امرناتھ یاتریوں کا پہلا دستہ گپھا کی جانب روانہ - Amarnath Yatra
یاتریوں کے لیے تمام مراحل پر مکمل انتظامات کیے گئے ہیں، جب کہ یاترا کو پرامن طریقہ سے انعقاد کرنے کے لیے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یاتریوں نے کہا کہ وہ شیولنگم کے درشن کے لیے کافی بےتاب ہیں اور یہاں پہنچنے کے بعد ان میں کافی حوصلہ بڑھا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ کامیاب یاترا کے لیے دعا گو ہیں۔ یاتریوں نے مزید کہا کہ ہم ملک میں امن وامان کے لیے دعا کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.