ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سابق ایم ایل نور محمد بھی اپنی پارٹی سے مستعفی - Former MLA Resigns from Apni Party - FORMER MLA RESIGNS FROM APNI PARTY

عثماج مجید کے بعد نور محمد نے بھی الطاف بخاری کی اپنی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔

سابق ایم ایل اے، نور محمد شیخ
سابق ایم ایل اے، نور محمد شیخ (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 12:56 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر): بٹہ مالو اسمبلی حلقہ سے قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سرینگر کے ضلع صدر نور محمد شیخ نے الطاف بخاری کی قیادت والی اپنی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ شیخ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران اپنے استعفے کی تصدیق کی لیکن اپنے مستقبل کے سیاسی منصوبوں کے بارے میں خاموش رہے۔

نور محمد نے کہا کہ ’’میں نے اپنی پارٹی کو الوداع کہہ دیا ہے۔ یہ میرے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرنے کا صحیح وقت نہیں ہے۔ میں فی الحال اپنے لیے (سیاسی) مواقع تلاش کر رہا ہوں۔‘‘ اپنی پارٹی میں شامل ہونے سے قبل نور محمد پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ساتھ وابستہ تھے۔ شیخ کا استعفیٰ اپنی پارٹی کے لئے ایک اور بڑے دھچکے کی نشاندہی نشاندہی کرتا ہے۔ اس سے قبل پارٹی کے سینئر نائب صدر اور اپنی پارٹی کے بانی رکن عثمان مجید نے حالیہ دنوں استعفیٰ دے دیا۔ عثمان مجید نے اپنے حلقہ (ضلع بانڈی پورہ) کے سبھی سیاسی کارکنان اور ورکرز کے ہمراہ استعفیٰ دے دیا۔

لوک سبھا انتخابات میں شکست فاش اپنی پارٹی سمیت دیگر کئی پارٹیز کے لیے ایک بڑا دھچکہ ثابت ہوا۔ ان انتخابات میں بی جے پی کی ’’بی‘‘ ٹیم تصور کی جانے والی پارٹیز نے کشمیر کے تینوں اسمبلی حلقوں میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن میں الطاف بخاری کی اپنی پارٹی سر فہرست ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں خراب کارکردگی کے بعد ان پارٹیز سے سیاسی کارکنان اور لیڈران کی علیحدگی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان مجید اپنی پارٹی سے مستعفی - Usman Majeed Resigns

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.