ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پارلیمانی انتخابات کے ساتھ یہاں اسمبلی چناﺅ بھی کرائے جائیں:عمرعبداللہ - عمر عبداللہ

Omar On Assembly Elections عمر عبداللہ نے آج سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' اگر یہ لوگ واقعی ایک ملک ایک الیکشن کے حامی ہیں تو اس کی شروعات جموں و کشمیر کےساتھ کی جائے اور یہاں پالیمانی انتخابات کے ساتھ ہی اسمبلی چناﺅ بھی کرائے جائیں۔

omar Abdullah
عمرعبداللہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 6:46 PM IST

Updated : Feb 1, 2024, 11:00 PM IST

پارلیمانی انتخابات کیساتھ یہاں اسمبلی چناﺅ بھی کرائے جائیں:عمرعبداللہ

سرینگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز کہا کہ مرکزی سرکار اگر واقعی میں ’ون نیشن ، ون الیکشن‘ کی حامی ہیں تو جموں وکشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ہی اسمبلی چناو بھی کرائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ون نشین ، ون الیکشن کی شروعات جموں وکشمیر سے ہی ہونی چاہئے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جموں وکشمیر کے عوام کی فلاح وبہبود، رحمت باراں، موجودہ مشکلات سے بھرے دور سے نجات کیلئے دعا کی۔

عمرہ کے سفر کو بامعنی تجربات سے پُرقرار دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام فرزندان توحید کو عمرہ اور حج کی سعادت حاصل کرنے کی توفیق عطا کرے۔

بجٹ اور الیکشن کی تیاریوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہاکہ جو بجٹ آج پیش کیا گیا وہ مکمل بجٹ نہیں ہے، اصل بجٹ الیکشن کے بعد آئے گا، یہ سب کو معلوم تھا کہ آج کوئی ٹیکس نہیں لگے گا ، لیکن اس بجٹ سے الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، ووٹ گذشتہ 5 سال میں کیا ہوا اُس کی بنیاد پر پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رہی بات الیکشن کی تو جموں وکشمیر کو مسلسل طور پر ایک عوامی حکومت سے محروم رکھا گیا ہے، ہم اُمید کرتے ہیں کہ یہاں کے عوام کو اپنی حکومت چُننے کا موقعہ فراہم کیا جائے گا اور پارلیمانی انتخابات کیساتھ ہی اسمبلی انتخابات بھی کروائے جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکمران 'ون نیشنل ون الیکشن' کی بات کرتے ہیں ، اس کی رپورٹ تیار ہے اگر یہ لوگ واقعی ایک ملک ایک الیکشن کے حامی ہیں تو اس کی شروعات جموں و کشمیر کیساتھ کی جائے اور یہاں پالیمانی انتخابات کیساتھ ہی اسمبلی چناﺅ بھی کرائے جائیں اور اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہوگی کیونکہ لوگوں کو دھوکہ دینا ان کی پرانی عادت ہے۔

مزید پڑھیں:فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ عمرہ کے لیے سعودی عرب روانہ

اس سے قبل نیشنل کانفرنس سے وابستہ سرکردہ لیڈران، عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ معزز شہریوں نے آج عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ کا سرینگر ائیرپورٹ پر گرم جوشی سے استقبال کیا اور بعد میں پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر کی رہائش گاہ واقع ائرپورٹ روڑ پر ایک مختصر تقریب کابھی انعقاد ہوا ۔
عمر عبداللہ نے اُن کا استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری دعاﺅں میں شامل تھے۔
(یو این آئی)

Last Updated : Feb 1, 2024, 11:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.