ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کا مقصد تمام پارٹیوں کو یکساں میدان فراہم کرنا ہوتا ہے: صوبائی کمشنر کشمیر - Lok Sabha Elections 2024

Div Comm-K on Lok Sabha Elections: صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری نے جمعرات کے روز کہا کہ انتظامیہ کے لیے آزادانہ اور منصفانہ لوک سبھا انتخابات اور امرناتھ یاترا کا انعقاد ایک اہم کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں تقریبات کے لیے تمام ضروری انتظامات مناسب طریقے سے کیے جائیں گے۔

Model code of Conduct is to provide a level playing field to all parties: DIV COMM KASHMIR
مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کا مقصد تمام پارٹیوں کو یکساں میدان فراہم کرنا ہوتا ہے:صوبائی کمشنر کشمیر
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 21, 2024, 3:10 PM IST

Updated : Mar 21, 2024, 9:17 PM IST

سرینگر: صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری کا کہنا ہے کہ مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ بنیادی مقصد تمام پارٹیوں کو یکساں میدان فراہم کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔ موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو سرینگر میں نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: 'مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے اور اس کا مقصد تمام پارٹیوں کو یکساں میدان فراہم کرنا ہوتا ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ افسران اس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ امرناتھ یاترا اور لوک سبھا انتخانات کی تیاریوں کے بارے میں پوچھے جانے پر بدھوری نے کہا: 'یاترا اور لوک سبھا انتخابات کی اپنی اپنی اہمیت ہے، یاترا کے حوالے سے یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جانے کی کوشش کی جائے گی'۔
مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے بھی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امسال ریکارڈ تعداد میں ووٹنگ متوقع ہے۔ سرینگر کی سڑکوں کے بارے میں ہوچھے جانے پر صوبائی کمشنر نے کہا کہ موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی ان پر بلیک ٹاپنگ کا کام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ کام چلتے رہتے ہیں ان پر مثالی ضابطہ اخلاق سے کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔
(یو این آئی)

Last Updated : Mar 21, 2024, 9:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.