ETV Bharat / jammu-and-kashmir

’اللہ فلسطین کو آزاد کرے‘، درگاہ حضرت بل میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد محبوبہ مفتی نے دعا کی - Mehbooba Mufti prayed for Palestine

Mehbooba Mufti prayed for Palestine محبوبہ مفتی نے آج سرینگر کی حضرت بل درگاہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فلسطین کے حق میں دعائیں کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 10, 2024, 9:16 PM IST

’اللہ فلسطین کو آزاد کرے‘، درگاہ حضرت بل میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد محبوبہ مفتی نے دعا کی

سرینگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج سرینگر کی درگاہ حضرت بل میں نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرینگر جامع مسجد میں عید کی نماز کی اجازت نہ دینے کی سختی سے مذمت کی۔ انہوں نے اس موقع پر مرکز کی بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ محبوبہ مفتی نے انتظامیہ کی جانب سے مسجدوں کو بند کرنے کے معاملہ میں سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ مذہبی امور میں مداخلت کے مترادف ہے۔ پی ڈی پی صدر نے عید نے عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد بھی پیش کی اور فلسطین کے حالات پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام مسلمانوں سے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ساتھ سابق وزیر آسیہ نقاش، سابق رکن اسمبلی انجم فاضلی، ریاستی سیکرٹری عارف لاگارو اور دیگر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ عید الفطر کے ان روح پرور اجتماعات میں وادی میں مکمل امن و امان کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔وادی کشمیر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع شہر ہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.