ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عمر عبداللہ کے بعد سجاد لون بھی دو اسمبلی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے - JK Assembly Elections

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2024, 5:03 PM IST

شمالی کشمیر کی بارہمولہ پارلیمانی نشست تین لاکھ ووٹوں سے ہارنے والے سجاد غنی لون دو اسمبلی نشستوں -کپوارہ اور ہندوارہ - سے انتخابات لڑیں گے۔ لون سے قبل عمر عبداللہ نے بڈگام اور گاندربل نشست پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کیے ہیں۔

ا
سجاد غنی لون (فائل فوٹو)

سرینگر: سابق وزیر اور پیپلز کانفرنس (پی سی) کے صدر سجاد لون نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سرحدی ضلع کپوارہ کے دو اسمبلی حلقوں - کپوارہ اور ہندوارہ سے انتخابات لڑیں گے۔ پی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس لئے لیا گیا تاکہ پارٹی دونوں حلقوں میں کامیاب ہو پائے۔ قبل ازیں، جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی وسطی کشمیر کی دو پارلیمانی نشستوں پر پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔

پیپلز کانفرنس کی جانب سے اجرا کئے گئے امیدواروں کی فہرست میں سجاد لون کا نام کپوارہ اور ہندوارہ حلقوں میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری عمران انصاری حلقہ انتخاب پٹن سے دوبارہ اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔ سابق ایم ایل اے بشیر احمد ڈار کو نئی حلقہ اسمبلی ترہگام سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈی ڈی سی چیئرمین کپوارہ اور پارٹی رکن عرفان پنڈت پوری حلقہ لنگیٹ سے انتخابات لڑیں گے۔

اس
پیپلز کانفرنس کی جانب سے جاری کی گئی نامزدگی لسٹ (JKPC)

پارٹی نے نوجوان امیدارو مدثر اکبر کو لولاب حلقے سے امیدوار نامزد کیا ہے، مدثر اکبر پیشہ سے ایک استاد تھے۔ انہوں نے سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی سے استعفیٰ دے کر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سجاد غنی لون کا مقابلہ کپوارہ میں نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اور سابق وزیر ناصر اسلم وانی کے خلاف ہوگا، جبکہ ہندوارہ حلقے میں ان کی انتخابی جنگ این سی کے سابق وزیر چودھری رمضان سے ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کو مکمل یقین ہے کہ ہندوارہ حلقہ پر سجاد لون کا این سی کے ساتھ کڑا مقابلہ نہیں ہے

کیونکہ سنہ 2014 اسمبلی انتخابات میں انہوں نے این سی کے امیدوار چودھری رمضان کو پانچ ہزار ووٹ سے شکست دی تھی اور حالیہ پارلیمانی انتخابات میں سجاد لون کو اسی حلقے سے سات ہزار ووٹ کی سبقت تھی۔ جبکہ کپوارہ حلقے سے سجاد لون تیسرے نمبر پر تھے اور نیشنل کانفرنس دوسرے نمبر پر۔

پیپلز کانفرنس ذرائع کا کہنا ہے کہ سجاد لون ہی کپوارہ حلقہ پر نیشنل کانفرنس کو کڑا مقابلہ دے پائیں گے یا کامیاب بھی ہو سکتے ہیں۔ غور طلب ہے کہ سجاد لون کو حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بارہمولہ نشست (جس میں کپوارہ ضلع کی سبھی اسمبلی نشستیں شامل ہیں) پر جیل میں قید لیڈر انجینئر رشید سے شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ تاہم ضلع کپوارہ کے پانچ اسمبلی حلقوں میں انکو ووٹوں کی سبقت حاصل تھی۔ لوک سبھا انتخابات میں انجینئر رشید نے چار لاکھ 72ہزار ووٹ لیکر اس نشست پر کامیابی حاصل کی جبکہ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ انجینئر سے دو لاکھ سے بھی کم ووٹوں کے فرق سے پیچھے رہے انہیں دو لاکھ 68ہزار 339ووٹ ملے جبکہ سجاد لون کو صرف ایک لاکھ 73ہزر ووٹ ملے۔ سجاد لون تین لاکھ ووٹوں کے مارجن سے یہ نشست ہار گئے تھے اور شکست کے بعد کئی ہفتوں تک سیاست سے ’سنیاس‘ لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل کے بعد عمر عبداللہ نے بڈگام سے پرچہ نامزدگی داخل کردیا - A second seat for Omar Abdullah

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.