ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کئی ڈیڈ لائنز کے باوجود رہمو پل تکمیل سے کوسوں دور - Rahmoo Bridge Awaits Completion

جنوبی کشمیر کے رہمو علاقے کے پل کو سال 2019کے تباہ کن سیلاب میں کافی نقصان پہنچا تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے پل کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تاہم حیران کن طور پر ابھی تک پل کو مکمل نہیں کیا گیا، جبکہ گزشتہ پانچ ماہ سے پل پر تعمیراتی کام مکمل طور پر بند ہے۔

رہمو پل کو سال 2014کے سیلاب میں کافی نقصان پہنچا تھا
رہمو پل کو سال 2014کے سیلاب میں کافی نقصان پہنچا تھا (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 17, 2024, 7:20 PM IST

رہمو پل کو سال 2014کے سیلاب میں کافی نقصان پہنچا تھا (ETV Bharat)

پلوامہ (جموں کشمیر) : ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں کئی برسوں سے پل پر تعمیراتی کام جاری ہے تاہم پل ابھی بھی تکمیل سے کوسوں دور ہے۔ پل نہ ہونے کے سبب علاقے کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رہمو علاقے کا یہ پہل انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ساتھ جوڑتا ہے۔

رہمو علاقے کے اس پل کو سال 2014 کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا تھا۔ پل کی تعمیر شروع تو کی گئی تاہم، لوگوں کے مطابق، پل پر انتہائی سست رفتاری کے ساتھ کام جاری رہا جو حیران کن طور پر گزشتہ پانچ ماہ سے پوری طرح سے بند ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ پل کا تعمیراتی کام بند ہونے سے عوام میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے اور لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس پل کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کر لیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ رواں سال عوامی مداخلت کے بعد اس پل پر کام شروع کیا گیا تھا اور تقریباً 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نا معلوم وجوہات کی بنا پر اچانک کام بند کر لیا گیا اور پچھلے پانچ ماہ سے کوئی بھی تعمیراتی کام نہیں ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ ’’سال 2014کے سیلاب کی وجہ سے جن پلوں کو نقصان پہنچا تھا وہ بیشتر تعمیر ہو چکے ہیں، لیکن اس رہمو پل کو مکمل کرنے میں ابھی تک سرکار ناکام ہے۔‘‘ لوگوں نے انتظامیہ سے پل کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برسوں قبل غیر محفوظ قرار دئے گئے پل کی تعمیر آخر کب ہوگی؟ - Unsafe Bridge Sumbal Ganderbal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.