بارہمولہ: مرکزی حکومت کے ماتحت چلنے والی ترقیاتی اسکیم (CSS) اور ایگریکلچر، ٹیکنالوجی اور مینجمنٹ ایجنسی (ATMA) میں بارہمولہ ضلع میں ہارٹی کلچر کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پہل کی گئی ہے۔اس سلسلے میں اے ڈی سی سوور شبیر احمد رینا نے کہاکہ شتکاری شبعے میں تکنیکی طور ہرماہر بنانے کے لیے 60 کسانوں کو مختلف دوروں پر بھیجا جائے گا۔
اس موقع ہر اے ڈی سی کے ہمراہ چیف ہارٹیکلچر آفیسر بارہمولہ، راجندر کمار ، ڈسٹرکٹ ہاٹیکلچر آفیسر بارہمولہ بھی موجود تھے۔ باغبانی اور زرعی طریقوں، جدید کاشت کی تکنیک، اور تحقیق کے لیے ان ساٹھ کسانوں کو ٹور پر بھیجا گیا۔ یہ دورہ مقامی کسانوں کو ان کی کوششوں کو بلند کرنے اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کرنے کے لیے ضروری معلومات اور آلات سے آراستہ کرنے کے لیے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوپور میں اے ڈی سی کی مقامی باشندوں کے ساتھ میٹنگ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور نے کسانوں کو زرعی طریقوں سے آراستہ کرنے کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ تربیتی پروگرام سوپور خاص کر ضلع بارہمولہ میں کسان برادری کی سماجی و اقتصادی ترقی کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ حاصل کردہ علم اور مہارت کسانوں کو اپنی پیداوار اور مالی بہبود کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کے قابل بنائے گی۔