ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ عآپ یونٹ، پارٹی رکنیت سے مستعفی - AAP Bandipora Unit Resigns - AAP BANDIPORA UNIT RESIGNS

گرچہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے تاہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے سرگرمیاں جاری ہیں۔ ایک پارٹی سے علیحدگی کرکے دوسری جماعتوں میں شامل ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بانڈی پورہ عآپ یونٹ، پارٹی رکنیت سے مستعفی
بانڈی پورہ عآپ یونٹ، پارٹی رکنیت سے مستعفی (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 6:21 PM IST

بانڈی پورہ عآپ یونٹ، پارٹی رکنیت سے مستعفی (ای ٹی وی بھارت)

بانڈی پورہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں عام آدمی پارٹی (عآپ) یونٹ نے بدھ کے روز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ پارٹی کے ضلع انچارج ڈاکٹر غلام مصطفیٰ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’پارٹی کیڈر نے خود کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے علیحدہ کر لیا ہے اور تاہم پارٹی کے سبھی اراکین عوام الناس اور دیگر کارکنوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی پارٹی کا انتخاب کریں گے۔‘‘ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ نئی سیاسی جماعت وجود میں لائیں گے یا کسی جماعت میں ضم ہوں گے۔

غلام مصطفیٰ نے دعویٰ کیا کہ آنے والے دنوں میں کئی نوجوان سماجی کارکان ان کے ساتھ ہاتھ ملائیں گے اور بعد میں پارٹی کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں نوجوان لیڈروں کا ساتھ دیں۔ پریس کانفرنس کے دوران ہی ڈی ڈی سی ممبر، غلام محی الدین نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی سے استعفیٰ دیکر ڈاکٹر غلام مصطفی کے کا ہاتھ تھاما۔ تاہم دونوں ڈی ڈی سی ممبران کسی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے یا نہیں، اس حوالے سے انہوں نے حتمی طور پر کچھ کہنے سے گریز کیا۔

یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کا بگل بجتے ہی جموں کشمیر میں بھی سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔ یہاں کی سیاسی جماعتیں اسمبلی انتخابات کے لیے تیاریاں کر رہی ہیں اور اس بیچ سیاسی جماعتوں کا ایک دوسرے پر طعن و تشنیع اور ایک جماعت ترک کرکے دوسری جماعت میں شامل ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Why AAP couldn’t flourish in Kashmir: عآپ، کشمیر کو کیوں راس نہ آئی ؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.