ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شہید ملت کی یاد میں قرآنی خوانی، میرواعظ خانہ نظر بند - Molvi Farooq Death Anniversary - MOLVI FAROOQ DEATH ANNIVERSARY

Jamia Masjid Srinagar Quran Khwani: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر اور عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہر برس شہید ملت مولوی محمد فاروق کی برسی کے موقعے پر دینی مجالس خاص طور پر فاتحہ خوانی، مقابلہ حسن قراءت و مقابلہ نعت کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

جامع
جامع مسجد سرینگر (تصویر: عوامی ایکشن کمیٹی)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 19, 2024, 3:21 PM IST

شہد ملت کی یاد میں قرآنی خوانی، میرواعظ خانہ نظر بند (عوامی ایکشن کمیٹی)

سرینگر (جموں کشمیر): میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق جنہیں تین مئی سے حکام کی جانب سے ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا ہے، لگاتار تیسرے جمعہ کو بھی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی اور وعظ و تبلیغ نہ کر سکے۔ علاوہ ازیں انہیں اپنے مرحوم والد اور سابق میرواعظ شہید ملت مولوی محمد فاروق کی یاد میں منعقدہ قرآن خوانی اور حسن قراءت کی محفل میں شرکت کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی، جس کی انجمن اوقاف نے سخت مذمت کی۔

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے بانی شہید ملت مولوی محمد فاروق صاحبؒ اور شہدائے حول کی یاد میں قرآن خوانی اور حسن قراءت کی ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں وادی کشمیر، خطہ چناب اور جموں سے تین درجن کے قریب مختلف دینی مدارس اور اسلامی درسگاہوں کے طلباءاور قراء حضرات نے شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس موقعے پر قاری عبدالمنان متعلم دارالعلوم بلالیہ، قاری معین الدین متعلم مفتاح العلوم سرینگر اور قاری شاہد رضوان متعلم دارالعلوم قاسمیہ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انجمن کی جانب سے قراء کو نقد انعامات اور ٹرافی سے نوازا گیا۔ جج کے فرائض قار محمد اسلم رحیمی، قاری مولانا عبد الاحد، قاری ارشد امین اور جناب قاری ظہور احمد نے انجام دیئے۔

اس مرحلے پر انجمن اوقاف کے نائب صدر امام حی مولانا احمد سعید نقشبندی نے شہید ملت کے 34ویں سال شہادت پر شہید رہنما کی زبردست اور غیر معمولی دینی، تبلیغی، اصلاحی اور سماجی خدمات کے تعلق ان کی گراں قدر خدمات کا شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ماضی قریب میں شہید رہنما جیسا نڈر، بے باک اور عوام کا درد رکھنے والا رہنما پیدا نہیں ہوا ہے اور نہ ہی مستقبل میں اسکی کوئی توقع ہے اور زندگی کے ہر مرحلے پر ان کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: اجازت دی گئی تو شہید میرواعظ کے یوم وصال پر تقریب منعقد ہوگی: عوامی مجلس عمل

نقشبندی نے میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی پر فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’موصوف کو بار بار نظر بند رکھ کرعوام کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا جا رہا ہے جو حد درجہ افسوسناک ہے۔‘‘ آخر پر شہید ملت سمیت تمام شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی طور پر فاتحہ پڑھی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.