ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل ہائی وے بجبہاڑہ ایمرجنسی ہوائی پٹی پر آج ٹرائل رن ہوگا - Airstrip Constructed in Bijbehara

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 1, 2024, 1:10 PM IST

Airstrip Constructed on the Bijbehara National Highway: آج اننت ناگ ضلع کی بجبہاڑہ قومی شاہراہ پر تعمیر کی گئی ہنگامی فضائی پٹی کا ٹرائل رن کیا جائے گا۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے سال 2020 میں جنوبی کشمیر میں اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ نیشنل ہائی وے 44 سے متصلہ رن وے کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا۔

A trial run of the emergency airstrip constructed on the Bijbehara National Highway will take place

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ نیشنل ہائی وے پر تعمیر کی گئی ایمرجنسی ہوائی پٹی پر آج ٹرائل رن ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کو مختلف دیگر راستوں سے منتقل کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں دو روز قبل ہی ٹریفک کی منتقلی کی ہدایات جاری کی گئی تھی۔ ہوائی پٹی کے دونوں اطراف کی جگہوں کو پوری طرح سے سینیٹائز کیا گیا ہے اور اس کے اردگرد سکیورٹی کا سخت پہرہ بٹھا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سنہ 2020 میں بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کی جانب سے جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے مقام پر نیشنل ہائی وے چوالیس 44 سے متصل رن وے کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا۔

نیشنل ہائی وے بجبہاڑہ ایمرجنسی ہوائی پٹی پر آج ٹرائل رن ہوگا

یہ بھی پڑھیں:

چنیالیسور کی فضائی پٹی کو ایئر بیس بنانے کی تیاری

نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے ،،فیچ کنسٹرکشن کمپنی،، نامی ایک نجی کمپنی کو رن وے بنانے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ اس پروجیکٹ پر تقریباً ساڑھے چار سو کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور اسے چھ سے آٹھ ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا تھا تاہم بعد میں اس میں مزید توسیع کی گئی۔ ہوائی پٹی کی کُل لمبائی تقریباً ساڑھے تین کلو میٹر ہے جبکہ اس کی چوڑائی ساٹھ میٹر ہے۔ اس ہوائی پٹی کو بنانے کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں لڑاکا طیاروں کے لئے استعمال میں لانا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.