سرینگر: جموں و کشمیر میں دس برس کے بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں آزاد امیدواروں کی غیر معمولی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی آفیشل ویب سائٹ سے جمع کی گئی تفصیلات سے مختلف حلقوں سے انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ایسے میں پہلے اور دوسرے مرحلے کے لئے انتخابات میں انجینئیر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی ( اے آئی پی ) کے 26 امیدواروں سمیت کل 214 آزاد امیدوار انتخابی دنگل میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں اور نتائج کے بعد ہوسکتا ہے کہ یہ کنگ میکر بھی ثابت ہوں۔
پہلے مرحلے کے انتخابات میں 18 ستمبر کو 24 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی جس میں تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے علاوہ 92 آزاد امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ بھی ووٹنگ مشینوں میں بندہوگا۔ ایسے میں جنوبی کشمیر کے پانپورہ اسمبلی حلقےمیں 7 آزاد امیدوار انتخابات لڑ رہے ہیں۔
ترال حلقے میں 6،
پلوامہ حلقے میں 7،
راج پورہ حلقے میں 2،
زینہ پورہ حلقے میں 4،
شوپیاں حلقے میں 6،
ڈی ایچ پورہ حلقے میں 2،
کولگام حلقے میں 4،
دیوسر حلقے میں 3،
ڈورو حلقے میں 4،
کوکرناگ۔ (ایس ٹی) حلقے میں 3 امیدوار انتخابات لڑ رہے ہیں۔
اسی طرح اننت ناگ ویسٹ حلقے سے 3 امیدوار ،
اننت ناگ حلقے سے 5،
شنگس اننت ناگ ایسٹ سے 6،
پہلگام حلقے سے 2،
اندروال حلقے سے 4،
کشتواڑ سے 3،
پڈر ناگسینی سے 3 امیدوار ،
بھدرواہ سے 3،
ڈوڈہ سے 3، اور
2 امیدوار ڈوڈہ ویسٹ سے،
رامبن سے 5 اور بانہال اسمبلی حلقہ سے 2 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔
البتہ سری گفوارہ ۔ بجبہاڑہ میں کوئی آزاد امیدوار میدان میں نہیں ہے اور اس نشست پرصرف 3 امیدوار انتخابات لڑ رہے ہیں جن میں پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی، این سی کے بشیر احمد شاہ ویری اور بی جے پی کے صوفی یوسف شامل ہیں۔
اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 حلقوں میں 25 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے میں 122 آزاد امیدوار مختلف سیٹوں پر انتخابات لڑ رہے ہیں۔ گاندربل اسمبلی حلقہ انتخاب سے 7 امیدوار، سرینگر کے حضرت بل سے 5، خانیار سے 6، حبہ کدل سے 7، لال چوک سے 5، چھانہ پورہ سے 3، زڑی بل سے 7، عیدگاہ حلقےسے 8، سنٹرل شالہ ٹینگ سے 8 امیدوار انتخابات لڑ رہے ہیں۔
اسی طرح بڈگام اسمبلی نشست پر 5 امیدوار اور 7 بیروہ میں میدان میں ہیں۔ خان صاحب میں 4، چرار شریف میں 5، چاڈورہ میں 2، گلاب گڑھ میں 2، ریاسی سے 4، شری ماتا ویشنو دیوی میں 4، کالاکوٹ سندربنی میں 5، نوشہرہ میں ایک، راجوری میں 7،بدھل (ایس ٹی) میں ایک، تھانہ منڈی (ایس ٹی) میں ایک، سورنکوٹ (ایس ٹی) میں 6، پونچھ حویلی میں 4 اور مینڈھر (ایس ٹی) حلقہ سے 7 آزاد اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمائی کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
تاہم گاندربل ضلع کے کنگن اسمبلی حلقے سے کوئی بھی آزاد امیدوار میدان میں نہیں ہے۔ ایسے میں سب سے زیادہ آزاد امیدوار سرینگر کی سینٹرل شالٹینگ اور عیدگاہ حلقوں سے میدان میں ہیں جہاں ہر حلقے سے آٹھ آزاد امیدوار انتخابات لڑ رہے ہیں۔