ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر سکمز صورہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد - DOCTORS DAY in SKIMS SOURA - DOCTORS DAY IN SKIMS SOURA

ڈاکٹرز ڈے، ڈاکٹر بدھن چندر رائے کی یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے جو اپنے زمانے کے ایک عظیم ڈاکٹر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی طبی میدان میں وقف کر دی۔ اسی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف طبی اداروں کے زہر اہتمام تقریبات، سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

A SPECIAL FUNCTION ORGANIZED IN SKIMS SOURA ON DOCTOR'S DAY
ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر سکمز صورہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 7:35 PM IST

سرینگر: ڈاکٹر کا شعبہ انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہوتا ہے، ایسے میں مریض کو تکلیف سے نجات دلانا اور زندگی بچانا ڈاکٹرز کی اولین ترجیح رہتی ہے۔ یکم جولائی کو قومی سطح پر ڈاکٹرز کا دن منایا جاتا ہے۔ اس مناسبت سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں مختلف طبی اداروں کے زہر اہتمام تقریبات، سیمینار اور کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر سکمز صورہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد (Etv Bharat)

ان تقریبات میں ڈاکٹرز کے شعبے کو نہ صرف سراہا جاتا ہے بلکہ ان میں مریضوں کی خدمت اور علاج کے حوالے سے ضروری باتوں سے آگاہ بھی کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ میں بھی ایک خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سماج میں ڈاکٹرز کے کردار اور ان کے پیشہ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب میں جی اپم سی سرینگر کے سابق پرنسپل ڈاکٹر عبدالاحد زرگر نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی، جبکہ کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیولوفر خان نے مہمان زی وقار کے طور موجود رہیں اور سکمز صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محد اشرف گنائی، سکمز صورہ کے ڈین ڈاکٹر شارق مسعودی کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ کے سابق ڈائریکرز بھی تقریب میں موجود تھے۔

ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر سکمز صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محد اشرف گنائی نے اس دن کی اہمیت و افادیت اور ڈاکٹرز کے ذمہ داریوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز جنھیں مسیحا بھی کہا جاتا ہے اور کسی بھی بیمار شخص کے لیے ڈاکٹر اسے تکلیف سے نجات دلانے اور زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مسیحائی کے بغیر انسانیت کا تصور ممکن نہیں ہے۔ چھوٹی چھوٹی بیماریوں اور تکالیف میں سب سے پہلے ڈاکٹرز کی ضرورت پیش آتی ہے۔

ہر بیمار شخص کا علاج اور اس کی جان بچانا ڈاکٹرز کا فرض ہے خواہ اس کا تعلق کسی بھی رنگ، ذات ، مذہب یا نسل سے کیوں نہ ہو اس کا مقصد انسان کی جان بچانا ہے اور دنیا بھر کے ڈاکٹرز اس سوچ کے ساتھ اپنے شعبوں میں بے مثال خدمات انجام دے رہے ہیں ۔جو انسانیت سے محبت اور دوستی کا بہترین ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے، کیوں کہ یہ ان ڈاکٹرز کا دن ہے جو کسی بھی انسان کی جان بچانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ حالات، موسم اور اپنے آرام کی پروا کیے بغیر ان کی کوشش ہوتی ہے کہ مریض کو آخری سانس تک زندگی کی نوید سنائی جائے۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر تمام ڈاکٹروں کو مبارکباد دی۔ مودی نے کہا کہ حکومت بھارت میں صحت خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے پوری طرح سے عہد بند ہے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ڈاکٹروں کو وہ عزت ملے، جس کے وہ مستحق ہیں۔

وزیراعظم مودی نے ایکس پر لکھا کہ ڈاکٹرز ڈے پر مبارکباد۔ یہ ہماری صحت خدمات سے وابستہ ہیروز کے ناقابل یقین وقف اور ہمدردی کا اعزاز کرنے کا دن ہے۔ وہ غیر معمولی صلاحیتوں کے ساتھ انتہائی چیلنج سے بھری ہوئی پیچیدگیوں کو عبور کرتے ہیں۔ ہماری حکومت ملک میں صحت کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے اور ڈاکٹروں کو وہ وسیع تر احترام دلانے کے لئے پوری طرح عہد بند ہے، جس کے وہ حقدارہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.