ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل پولیس نے ڈاکوؤں کے گروہ کا پردہ فاش کیا - gang of burglars buste In ganderbal - GANG OF BURGLARS BUSTE IN GANDERBAL

Gang Of Burglars Busted گاندربل ضلع کے گنڈ میں پولیس نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران ڈاکووں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا۔ پولیس نے اس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ چھاپہ ماری کے دوران لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔

گاندربل پولیس نے ڈاکوؤں کے گروہ کا پردہ فاش کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 4:45 PM IST

گاندربل پولیس نے ڈاکوؤں کے گروہ کا پردہ فاش کیا

گاندربل: اس حوالے سے ضلع پولیس ہیڈ کوٹر پر ایک پر یس کا نفرنس میں تفصیلات دیتے ہوئے ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا نے تایا کہ 22 مارچ کو پولیس اسٹیشن گنڈ کو ینگ پارک ریسٹورنٹ کے مالک تجمل حسین نام کے ایک شخص کی طرف سے تحریری درخواست موصول ہوئی۔ اس میں کہا گیا کہ 21 اور 22 مارچ کی درمیانی شب کچھ نا معلوم افراد تالے توڑ کر ریسٹورنٹ کے اندر داخل ہوئے ہیں۔ ریسٹورنٹ سے قیمتی اشیاء جیسے جنریٹر، دو انورٹر یونٹس، ٹرانسفارمر ، کافی مشین، گرار / نوسٹر، چولہا، گیس سلنڈر، برتن، الیکٹرک کیلا تمام چیزوں کو اٹھا کر لے گئے۔ جاتے جاتے سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ جس کے بعد پول ایک ایف آئی آر نمبر 11/2024 ، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پی ایس گنڈ میں درج کی گئی اور ایس ڈی پی او نکن مظفر جان کی نگرانی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ ایس ایچ او انسپکٹر لطیف علی کی سربراہی میں پولیس اسٹیشن گنڈ کی پولیس پارٹی نے چند مشتبہ افراد کو پکڑنے کی مہم شروع کر دی۔ اس عمل میں مشتبہ شخص ارشاد احمد کلواٹھو ولد عبد الرشید رشید کواٹھو ساکند نینارہ بانڈی پورہ، سمبل کو گرفتار کیا گیا۔ اس نے مسلسل پوچھ گچھ کے دوران جرم کا اعتراف کیا۔ اس کے بعد مزید نام سامنے آئے۔ اس بنیاد پر مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر ریلیز اپ لوڈ کرنے سے گریز کریں، ایس ایس جموں کا پولیس اہلکاروں کو ہدایت - Dont Upload Reels

ان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے پاس سےایک ٹاٹا موبائل رجسٹریشن نمبر JK016083 بھی ضبط کیا گیا ہے۔ جو جرم کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے اور چند مزید ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ مال کی مزید برآمدگی کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.