ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں 950 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط، دو غیر مقامی افراد گرفتار - Illicit Liquor Seized in Kashmir

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2024, 5:51 PM IST

جنوبی کشمیر کے اچھہ بل علاقے میں چند روز قبل پولیس نے غیر قانونی طور دیسی شراب تیار کرنے کے ایک گروہ کو بے نقاب کیا تھا جبکہ آج پولیس نے بجبہاڑہ علاقے میں قریب ایک ہزار لیٹر دیسی ساخت کی شراب کو ضبط کر لیا ہے۔

اننت ناگ میں 950 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط، دو غیر مقامی افراد گرفتار
اننت ناگ میں 950 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط، دو غیر مقامی افراد گرفتار (Photo Courtesy: Anantnag Police)

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جموں کشمیر پولیس کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے پازل پورہ علاقے میں 950 لیٹر دیسی ساخت کی غیر قانونی شراب ضبط کی گئی۔ پولیس نے اس ضمن میں دو غیر مقامی باشندوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ اننت ناگ پولیس بیان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بجبہاڑہ تھانہ سے وابستہ پولیس کی ایک ٹیم نے جاڈو پوائنٹ، پازال پورہ کے قریب چھاپہ مارا جس دوران تقریبا 950 لیٹر دیسی ساخت شراب ضبط کی گئی۔

اننت ناگ پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شراب کی غیر قانونی تسکری کے لئے استعمال کئے جانے والے مختلف آلات بھی ضبط کر لئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں آکولہ، مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت آزاد سنگھ اور سورج چوہان کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ بجبہاڑہ کے پازال پورہ میں کرایے کی رہائش پر تھے۔

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں ایک ایف آئی آر 168/2024 ایکسائز ایکٹ کی دفعہ 48 کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے اس کارروائی پر پولیس کی سراہنا کی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابات کے دوران منشیات خاص کر شراب کی تسکری کے خلاف سخت کاررائی جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا تھا۔ ادھر، اننت ناگ پولیس نے بھی شراب کی غیر قانونی تسکری کے ساتھ ساتھ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں جس دوران بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرکے متعدد منشیات فروشوں کو حراست میں لیاگیا ہے۔ چند روز قبل ہی پولیس نے اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں اینٹ کے بٹھے میں غیر قانونی دیسی شراب تیار کرنے والے ایک گروہ کو بے نقاب کیا تھا جس دوران بھاری مقدار میں دیسی شراب ضبط کرکے کئی غیر مقامی افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Manufacture of Illicit Liquor بڈگام میں غیر قانونی شراب بنانے کا پردہ فاش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.