ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنوبی کشمیر میں یوم جمہوریہ کی رنگا رنگ تقریبات منعقد - ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ

R Day Celebration Anantnag ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات بڑے جوش و خروش سے منائی گئی۔اننت ناگ میں سب سے بڑی تقریب ڈگری کالج کھنہ بل میں منعقد کی گئی جہاں پر ضلع ترقیاتی کونسل اننت ناگ محمد یوسف گورسی نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔

Etv B75th-republic-day-celebrated-in-south-kashmir-anantnagharat
جنوبی کشمیر میں یوم جمہوریہ کی رنگا رنگ تقریبات منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2024, 8:54 PM IST

جنوبی کشمیر میں یوم جمہوریہ کی رنگا رنگ تقریبات منعقد

اننت ناگ:ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات بڑے جوش و خروش سے منائی گئی۔اننت ناگ میں سب سے بڑی تقریب ڈگری کالج کھنہ بل میں منعقد کی گئی جہاں پر ضلع ترقیاتی کونسل اننت ناگ محمد یوسف گورسی نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔

اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد،ایس ایس پی اننت ناگ ڈاکٹر جی وی سندیپ سمیت ،سی آر پی ایف فوج و سیول انتظامیہ کے افسران موجود رہے ،جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اس موقعہ پر مختلف اسکولوں سے وابستہ طلبہ و طالبات نے قومی ترانہ ،تمدنی ،ثقافتی اور کلچرل پروگرام پیش کئے۔تقریب کے آخر میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو انعامات سے نوازا گیا.ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ میر اشفاق کو بھی ایوارڈ سے نوازہ گیا۔یوم جمہوریہ کی تقریبات کو احسن اور پرامن طریقہ سے انجام دینے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

کوکرناگ: یوم جمہوریہ کے حوالے سے سب ضلع کوکرناگ کی کلب پارک میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جہاں ایس ڈی ایم کوکرناگ سہیل احمد لون نے ترنگا لہرایا اور قومی ترنگے کو سلامی پیش کی۔کوکرناگ کلب پارک میں منعقدہ تقریب میں تمام سب ڈویزن آفیسران نے شرکت کی۔

اس پروگرام میں بیشتر نجی و سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی، جبکہ اس دوران طلبہ نے ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ تقریب کے دوران مہمان خصوصی اور سب ضلع مجسٹریٹ سہیل احمد لون نے ملک کیلئے قربانی دینے والے بہادر جوانوں کو خراج عقدیت پیش کیا اور تمام لوگوں کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی۔ اپنے خطاب کے دوران ایس ڈی ایم نے گزشتہ سال گڈول کوکرناگ تصادم آرائی میں شہیدوں کو یاد کیا اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

بی جے پی : بھارتیہ جنتا پارٹی نے اننت ناگ کے کھنہ بل علاقہ میں قائم پارٹی دفتر میں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد کی۔ تقریب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سہ پربھاری کشمیر محمد رفیق نے قومی پرچم لہرایا۔ اس تقریب میں اننت ناگ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں ورکران نے حصہ لیا اور قومی ترانہ گایا۔

اس موقع پر رفیق وانی نے کہا اس دن کا ہم شہیدوں کو قربانیوں کو یاد کرتے ہیں جہنوں نے وطن کی آزادی کے خاطر عظیم قربانیاں دی ہیں اور وطن عزیز کے خاطر شہادت حاصل کی۔ اہنوں نے مزید بتایا بھارتیہ جنتا پارٹی کا پہلے سے ہی ایک مشن ہے کہ کشمیر میں امن وامان رہے اور ترقی ہو جس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی وعدہ بند ہیں اور آج کشمیر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.