ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مٹی کے تودے کی زد میں آکر خاتون ہلاک - House Collapsed in Mudslide - HOUSE COLLAPSED IN MUDSLIDE

کوکرناگ میں مٹی کا تودہ ایک کچے مکان پر گرآنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئی 50سالہ خاتون دوران علاج اسپتال میں فوت ہوگئی۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 8:59 PM IST

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقے میں مٹی کے تودے کی زد میں ایک کچا مکان ’’کوٹھہ‘‘ آنے کے سبب ایک 50سالہ خاتون دب کر ہلاک ہو گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے تکیہ ماگام، کوکرناگ علاقے میں تیز بارشوں کے باعث عبد الحمید ولد عبدالرحمٰن آہنگر نامی ایک شخص کا رہائشی مکان مٹی کے تودے کے نیچے دب گیا اور اس دوران کوٹھے میں ان کی اہلیہ سلیمہ بیگم دب کر شدید زخمی ہو گئیں۔

سلیمہ بیگم کو زخمی حالت میں سب ضلع ہسپتال کوکرناگ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ سکیں اور دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئی۔ خاتون کی موت کی اطلاع ان کے آبائی علاقہ پہنچتے ہیں وہاں کہرام مچ گیا اور انہیں پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔

یاد رہے کہ وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔ جبکہ مختلف قصبہ جات میں خستہ حال ڈرینیج نظام کے نتیجے میں سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں۔ جبکہ پہاڑی علاقوں میں زمین کھسکنے اور مٹی کے تودے گرآنے کے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں۔ ادھر، جموں کشمیر کے محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 18 سے 20 اپریل تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، بعد ازاں وادی میں 25 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دریں اثناء، وادی کے کئی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Landslide on Budhal Mahore Road جموں و کشمیر کی بدھل مہور روڈ پر لینڈ سلائیڈ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.