ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پاکستان سے ڈرون کی ترسیل کے الزام میں عسکریت پسندوں کے تین معاونین کو گرفتار - Three Arrest In Kashmir

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 3, 2024, 8:50 PM IST

Three Person Arrested in Kashmir: پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوین نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو پاکستان سے ڈرون کی ترسیل کے الزام میں عسکریت پسندوں کے تین معاونین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ ملزمین پاکستان سے آنے والا سامان لے جانے اور پھر آگے سپلائی کرنے میں ملوث ہیں۔

پاکستان سے ڈرون کی ترسیل میں ملوث تین اوور گراؤنڈ کارکنان کو گرفتار

جموں: پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوین نے بتایا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ اس معاملے میں لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ پولس نے کل سات لوگوں کی شناخت کر لی ہے۔ ان میں سے تین کو فی الحال گرفتار کر لیا گیا ہے۔ باقی کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے گذشتہ 48 گھنٹوں میں دس مقامات پر چھاپہ ماری کی۔ اس کے بعد ہی ان تینوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ پوری کارروائی جموں زون پولیس اور سی آئی ڈی سی آئی نے انجام دی ہے۔

اس کے بعد ٹیموں کی جانب سے منگل کو دس مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی۔ چھاپہ ماری مہم کے دوران تین او جی ڈبلوز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کی شناخت گلشن ناز ساکنہ کوٹرنکا کے طور پر کی گئی ہے جو پہلے ہی یو پی اے کیس میں ملوث ہے۔ کوٹرنکا کا رہائشی ہے اور عوید شاہ بدھل کا رہنے والا ہے۔

ڈی جی پی نے مزید کہا کہ یہ لوگ ڈرون کے ذریعہ سرحد پار سے آنے والی رقم، گولہ بارود اور منشیات حاصل کرتے تھے۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ سرحد پار سے آنے والی رقم کئی لوگوں میں تقسیم کی گئی تھی۔ اس میں عسکریت پسندوں کے مددگار، عسکریت پسندوں کو جگہ دینے والے اور عسکریت پسندوں کی جیلوں میں بند افراد شامل ہیں۔ رقم ان کے گھر والوں تک پہنچائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ارینا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی نقل و حرکت

ڈی جی پی نے کہا کہ لوگوں کو مختلف کاموں کے لیے تقسیم کیا گیا ہے۔ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ یہ رقم کس کے لیے دی گئی۔ ان لوگوں کو کنٹڑول کرنے والا ماسٹر مائنڈ محمد قاسم عرف سلمان عرف سلیمان ہے۔ وہ مہور ضلع ریاسی کا رہنے والا ہے ۔ان دنوں سرحد پار رہتا ہے۔ صرف ایک دن پہلے پولیس نے اس پر 10 لاکھ روپے کا انعام کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.