ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنوبی کشمیر میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت - Youth Electrocuted to Death

ڈورو، اننت ناگ میں 25سالہ نوجوان بجلی کے راست رابطے میں آکر فوت ہو گیا۔

ا
جنوبی کشمیر میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 5:19 PM IST

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں 25سالہ نوجوان کی بجلی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہو گئی۔ یہ حادثہ ڈورو، اننت ناگ کے کندر پورہ علاقے میں شام کے وقت پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 25 سالہ نوجوان بجلی کے راست رابطے میں آکر گر پڑا جس کے بعد مقامی باشندوں نے اسے فوری طور اسپ اسپتال پہنچایا تاہم وہاں تعینات ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی نوجوان کی موت واقع ہو چکی تھی۔

جنوبی کشمیر میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت (ای ٹی وی بھارت)

متوفی کی شناخت امتیاز احمد قاضی ولد عبدالغنی ساکنہ کندر پورہ، کے طور پر ہوئی ہے۔ بجلی کرنٹ لگنے سے امتیاز کی موت کی خبر اس کے آبائی علاقہ پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔ ادھر، پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس نے قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے قانونی ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔ امتیاز حمد کو پر نم آنکھوں سے سپرد لحد کیا گیا۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ متوفی ایک انتہائی غریب کنبے سے تعلق رکھتا ہے اور بحیثیت مزدور بجلی کھمبا کی مرمت کا کام کر رہا تھا کہ اچانک کام کے دوران کھمبا ہائی ٹینشن ترسیلی لائنز کے رابطے میں آکر امتیاز کو بجلی کا شدید جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑا۔ مقامی باشندوں نے حکام سے متوفی کے اہل خانہ کی امداد کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ بجلی کرنٹ لگنے سے جموں کشمیر میں ہر سال درجنوں افراد کی موت واقع ہو جاتی ہے جبکہ متعدد افراد شدید زخمی بھی ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چرارشریف میں کرنٹ لگنے سے خاتون ہلاک - Woman Electrocuted

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.