ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شدید سردی سے گاندربل میں دو افراد کی موت - 2 people died due to severe cold

گاندربل میں مسلسل تین دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے موسمی صورت حال انتہائی خراب ہوگئی ہے۔ اس بارش کی وجہ سے دو افراد کی موت ہوگئی۔

گاندربل میں 2 افراد کی موت
گاندربل میں 2 افراد کی موت (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2024, 10:47 AM IST

Updated : Aug 31, 2024, 1:01 PM IST

گاندربل (جموں و کشمیر): تین روز تک مسلسل بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد سونہ مرگ اور اس سے متصل ٹریکنگ علاقے میں موسمی صورت حال انتہائی خراب ہو گئی جس کے بعد شدید سردی سے دو افراد کی موت واقع ہوئی۔

گاندربل میں 2 افراد کی موت (ETV Bharat)

پولیس نے بتایا کہ سات روز قبل سونہ مرگ سے نارہ ناگ ٹریکنگ علاقے کے لیے مختلف ٹیمیں کیمپنگ کے مقصد سے گئیں تھیں اور وہ مقررہ وقت پر واپس نہیں پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی واپسی جمعرات کو مقرر تھی، لیکن جب وہ نہیں آئیں تو ریسکیو ٹیمیں ان کی تلاشی کے لئے روانہ ہوئیں۔

ریسکیو ٹیم میں شامل ذیشان مشتاق نے بتایا کہ نارہ ناگ سے 28 کلو میٹر دور گاڈ سر اور دست سر کے درمیانی علاقے اور گریز کے پہاڑی علاقوں میں تین دن تک مسلسل بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں جب اس علاقے میں پورا دن سفر کرنے کے بعد جائے وقوع پر پہنچیں تو انہوں نے درجنوں خیموں کو تباہ پایا، درجنوں گھوڑے، مال مویشی اور بھیڑ بکریاں ہلاک ہوچکے تھے۔ موقعے پر ایک ٹریکر کی بھی لاش پائی گئی جب کہ ایک چرواہا شدید بیمار تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ایک ٹریکر بھی شدید طور پر اس بارش اور برفباری کی وجہ سے بیمار پڑگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ذیشان نے کہا کہ جس کمپنی کے ساتھ وہ کام کر رہے ہیں اس کی ٹیموں نے یہاں پھنسے بیمار لوگوں کو نکالا۔ اسی دوران چوپان محلہ منیگام کے چرواہے حبیب اللہ چوپان ولد مرحوم غلام احمد (60) کی لاش بھی وہاں سے نکالی گئی۔

ذیشان نے مزید کہا کہ ایک اور ٹریکر بھی بیمار تھا جسے وہ اپنے ساتھ نیچے لے آئے اور اس کی طبیعت اب بہتر ہوگئی ہے۔ ایس ایچ او محبوب حسین نے بتایا کہ مذکورہ ٹریکر کی موت آکسیجن کی کمی کے باعث ہوئی۔

Last Updated : Aug 31, 2024, 1:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.