ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں 18 سالہ نوجوان پر چاقو سے قاتلانہ حملہ - Youth stabbed in Srinagar - YOUTH STABBED IN SRINAGAR

Youth stabbed in Srinagar Kashmir وسطی کشمیر کے سرینگر میں آج ایک نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا۔ حملہ میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 1, 2024, 3:02 PM IST

Updated : Jun 1, 2024, 5:37 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) : جموں و کشمیر میں سری نگر ضلع کے کرن نگر علاقے میں ہفتہ کو ایک نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا گیا، جس کے بعد اسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ کرن نگر علاقے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا جس کی شناخت 18 سالہ احسن زرگر ولد ہلال احمد زرگر ساکن زانپہ کدل چھتہ بل کے طور پر کی گئی۔ حملہ کے بعد شدید زخمی زرگر کو طبی علاج کے لیے فوری طور پر سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ ہفتے کے روز وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر میں ایک نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا جس میں وہ وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ ایک پولیس افسر نے بتایا احسن زرگر کو مقامی صدر ہسپتال سری نگر میں منتقل کیا گیا جہاں اسکا آپریشن کیا جارہا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی کہ زرگر کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ انکے مطابق وہ یہاں زیرعلاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ وہیں پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ نوجوان کو کس نے اور کس بنیاد پر حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ سرینگر میں ماضی میں بھی ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ سال ایک نوجوان خاتون نے اپنے منگیتر کو چاقو مار کر زخمی کردیا تھا جس کے بعد اس خاتون کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعد میں اسے رہا کیا گیا۔

Last Updated : Jun 1, 2024, 5:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.