ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر:آگ کی آٹھارہ وارداتوں میں پانچ رہائشی مکان، شاپنگ کمپلیکس خاکستر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 18, 2024, 8:26 PM IST

Fire Incident Kashmir وادی کشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آگ کی اٹھارہ وارداتوں میں پانچ رہائشی مکان، شاپنگ کمپلیکس ، چار گاؤ خانے ، ورکشاپ ، چنار کا درخت خاکستر ہوا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر: وادی کشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آگ کی اٹھارہ وارداتوں میں پانچ رہائشی مکان، شاپنگ کمپلیکس ، چار گاؤ خانے ، ورکشاپ ، چنار کا درخت خاکستر ہوا ہے۔ان آگ کی وارداتوں میں لاکھوں روپیہ مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مین مارکیٹ لارنو کوکرناگ میں آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ پر قابو پایا گیا، تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں شاپنگ کمپلیکس کو نقصان پہنچا ہے۔

کوئل ڈی ایچ پورہ کولگام میں آتشزدگی کی واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے۔موصوف عہدیدار نے بتایا کہ کیگام سونہ بنجر پکھر پورہ بڈگام میں جنگلی علاقے میں لگی آگ سے درختوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پتلی باغ پانپور میں شبانہ آتشزدگی کی ایک واردات میں گاؤ خانہ مکمل طور پر خاکستر ہوا۔ان کے مطابق بارگام اونتی پورہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا، جب نرسری میں آگ نمودار ہوئی، تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں درختوں کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بڈشاہ محلہ لالبازار میں آگ کی ایک واردات میں گاؤ خانہ تباہ ہوا، جبکہ ہلر ڈورو کولگام میں رہائشی مکان آگ کی واردات میں خاکستر ہوا ہے۔ موصوف آفیسر نے بتایا کہ زوہامہ چاڈورہ میں چنار کا درخت آگ کی واردات میں خاکستر ہوا، جبکہ ہرن کپواڑہ میں آتشزدگی کی بھیانک واردات میں رہائشی مکان پوری طرح سے تباہ ہوا ہے جبکہ لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاء بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم پورہ قاضی آباد کپواڑہ میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ ڈورو گنڈ زاہد پورہ اننت ناگ میں الیکٹرک ٹرانسفر جل کا راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے۔فائر اینڈ ایمرجنسی کے عہدیدار نے بتایا کہ پانپور میں آگ کی ایک واردات میں دو منزلہ ورکشاپ جل کر راکھ ہو گیا ہے، جبکہ آگ کی اس واردات میں ورکشاپ میں موجود قیمتی سان بھی تباہ ہوا۔

مزید پڑھیں: سرینگر میں ایم ایل اے ہوسٹل میں آتشزدگی، رہائشی کوارٹر کو نقصان پہنچا

انہوں نے مزید بتایا کہ نائد یار غوثیہ کالونی میں آگ کی ایک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے۔آفیسر موصوف نے بتایا کہ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.