ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پانپور میں بس حادثہ ایک شخص ہلاک، پندرہ زخمی - Pampore Accident - PAMPORE ACCIDENT

جنوبہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پانپور کے مقام پر مسافروں کی ایک بس الٹ جانے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔ عہدیداروں نے کہا کہ پانپور پولیس اور مقامی باشندوں نے فوری طور بچاؤ کارروائی شروع کی صورتحال کو سنبھال لیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پامپور میں بس حادثہ ایک شخص ہلاک، پندرہ زخمی
پامپور میں بس حادثہ ایک شخص ہلاک، پندرہ زخمی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 1:45 PM IST

Updated : May 30, 2024, 1:57 PM IST

پامپور میں بس حادثہ ایک شخص ہلاک، پندرہ زخمی (etv bharat)

پانپور: ضلع پلوامہ کے پرانے قومی شاہراہ (این ایچ ڈبلیو) پر واقع پانپور قصبے کے درنگہ بل علاقے میں آج صبح ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ مسافروں کی ایک بس الٹ جانے سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ پندرہ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ عہدیداروں نے کہا کہ پانپور پولیس اور مقامی باشندوں نے فوری طور جائے حادثہ پر پہنچ کر صورتحال سنبھال لی۔ پانپور پولیس نے تصدیق کی اور کہا کہ گاڑی جو جموں سے سری نگر جا رہی تھی، درنگہ بل، پامپور کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت اور 14 زخمی ہوئے۔ حادثے کی وجہ کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:جموں وکشمیر میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال - Heat Wave In Kashmir

زخمی مسافروں میں سے تیرہ کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) پانپور سے مزید علاج کے لیے سری نگر کے صدر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے، حالانکہ ایک مسافر کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے مرنے والے شخص کی شناخت رام کمار کے طور پر کی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر بالخصوص ملک بھر میں سڑک حادثات تیز رفتاری، نشہ کی حالت میں اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے باعث پیش آتے ہیں۔ ان سڑک حادثات میں بے قصور افراد کی قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ اور بہت سے افراد سڑک حادثات میں زخمی اور کبھی کبھار معذور ہوجاتے ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن لوگوں میں شعور بیدار کیا جاتا ہے۔

Last Updated : May 30, 2024, 1:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.