ETV Bharat / jammu-and-kashmir

معدے اور آنتوں کی بیماری کے ابتک 104 کیسز درج، محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی - Gastro disease in jk - GASTRO DISEASE IN JK

جموں و کشمیر میں معدے اورانتوں کی سوزش کی بیماری نے وادی کے کئی اضلاع کو اپنے زد میں لیا ہے اور رواں برس اب تک اس بیماری کے 104 کیسز سامنے آئے ہیں۔

معدے اور آنتوں کی بیماری کےابتک 104 معاملات درج،محکمہ صحت نے کی ایڈوائزری جاری
معدے اور آنتوں کی بیماری کےابتک 104 معاملات درج،محکمہ صحت نے کی ایڈوائزری جاری (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 10:47 AM IST

سرینگر: جموں وکشمیر میں محکمہ صحت نے آنتوں کی سوزش سے نمٹنے کے لیے تمام لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ کھانے پینے کے لیے گرم پانی استعمال کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ محکمہ صحت نے جاری کردہ اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ کشمیر صوبے میں معدے اور آنتوں کی سوزش کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس لیے تمام لوگوں کو اس بیماری سے بچاؤ کی خاطر ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے۔ رہنما خطوط میں کھانا پکانے اور پینے کے لئے پانی ابال کر استعمال کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہاتھ صابن سے دھونے، متاثرہ افراد سے دور رہنے اور بچوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایڈوائزری میں بچوں کے ہاتھ مسلسل دھونے، بیماریوں میں مبتلا عمر رسیدہ افراد سے بچوں کو دور رہنے، کچی سبزیوں کا کم استعمال کرنے، میوہ دھو کر استعمال کرنے، جنک فوڈ سے پرہیز کرنے اور دن بھر پانی پینے اور خود کو دھوپ سے بچانے کی بھی صلاح دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: شادیوں کے موسم میں اپنے معدے کا دھیان کیسے رکھیں

گزشتہ ایک دہائی سے مضر صحت گندے پانی کی وجہ سے جموں وکشمیر میں معدے اور آنتوں کی سوزش کی بیماری نے کئی مرتبہ بڑے پیمانے پر لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ گذشتہ 8 برسوں کے دوران 4 مرتبہ یہ بیماری پھوٹ پڑی ہے۔ کشمیر صوبے میں 2016 میں معدے اور آنتوں کی سوزش کے 816 معاملے سامنے آئے تھے۔ جب کہ 2017 میں 999 معاملات سال 2018 میں 59 معاملات درج ہوئے۔ ایسے میں رواں برس کشمیر کے دو اضلاع میں یہ بیماری پھیل رہی ہے اور 104 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں اننت ناگ میں 89 جب کہ کولگام میں 15 معاملات سامنے آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.