ETV Bharat / international

غزہ جنگ بندی کےلئے امریکی صدر کی جانب سے نئی تجاویز پیش - US presents Gaza ceasefire proposal - US PRESENTS GAZA CEASEFIRE PROPOSAL

US presents new Gaza ceasefire proposal امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے مذاکرات میں شامل تمام فریقوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ معاملہ کےلئے حل کےلئے کی جانے والی کوششوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔ بائیڈن نے جنگ بندی معاہدہ پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔

غزہ جنگ بندی کےلئے امریکی صدر کی جانب سے نئی تجاویز پیش
غزہ جنگ بندی کےلئے امریکی صدر کی جانب سے نئی تجاویز پیش (ETV Arrangement)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 17, 2024, 11:15 AM IST

حیدرآباد: غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 316 روز سے جاری بربریت میں اب تک 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس دوران غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کےلئے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ غزہ میں سیز فائر کے لیے امریکہ، قطر اور مصر سمیت دیگر ثالثوں کی زیرنگرانی مذاکرات کو آئندہ ہفتہ تک کےلئے موخر کردیا گیا۔ اب آئندہ ہفتہ امریکہ، قطر اور مصر کی جانب سے جنگ بندی کےلئے مذاکرات قاہرہ میں ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق قطر مذاکرات پر مشترکہ بیان جاری کرکے بتایا گیا کہ واشنگٹن نے جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویز پیش کی ہیں جن پر مشاورت کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکہ نے گذشتہ بات چیت کے دوران اتفاق شدہ نکات پر تیزی سے عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے اس میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کرنے کی تجاویز پیش کی ہے۔

امریکی صدر بائیڈن نے کہاکہ کسی بھی فریق کو جنگ بندی معاہدہ کےلئے کی جانے والی کوششوں کو کمزور نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ نتیجہ کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ ’انہوں نے قطر کے امیر اور مصر کے صدر سے بات کی۔ دونوں نے ان کی تجاویز کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد امریکی وزیر خارجہ اسرائیل جائیں گے تاکہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدہ پر مثبت پیشرفت ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40,000 سے تجاوز کر گئی، لاشیں صحن، گلیوں میں دفن کی گئیں - Gaza Death Toll

غزہ جنگ بندی کےلئے قطر میں امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں اسرائیل شریک ہوا لیکن حماس نے مذاکرات میں حصہ نہیں لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.