ETV Bharat / international

کملا ہیرس نے باضابطہ طور پر امریکی صدارتی انتخابات کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کر دیا - Kamala Harris - KAMALA HARRIS

امریکی نائب صدر کملا ہیرس جو ایک بھارتی ہیں، نے صدر جو بائیڈن کی جانب سے دوڑ سے دستبرداری کے اعلان کے بعد اپنی صدارتی مہم کا آغاز ڈیموکریٹک امیدوار کے طور پر کیا۔ جہاں امریکی سابق صدر براک اوباما کملا ہیرس کی حمایت کرنے والے ڈیموکریٹ رہنماؤں کی فہرست میں شامل ہوئے۔

Kamala Harris
امریکی نائب صدر کملا ہیرس (Photo: X@KamalaHarris)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 8:10 AM IST

واشنگٹن: امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے فارمز پر دستخط کرتے ہوئے، امریکی صدارتی انتخابات کے لیے اپنی امیدواری کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نومبر میں ان کی عوامی طاقت سے چلنے والی مہم جیت جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر ووٹ حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کریں گی۔ کملا ہیرس نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ آج میں نے ریاستہائے متحدہ کے صدر کے لیے اپنی امیدواری کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے فارم پر دستخط کیے ہیں۔ میں ہر ووٹ حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کروں گی۔ اور نومبر میں ہماری عوام کی طاقت سے چلنے والی مہم جیت جائے گی۔

غور طلب ہے کہ 5 نومبر کو ہونے والے آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں بائیڈن کی توثیق کے بعد نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹک امیدوار کے طور پر نظر آئیں گی۔ اس سے قبل سابق امریکی صدر براک اوباما نے جو بائیڈن کے دوڑ سے باہر ہونے کے بعد، امریکی صدارتی عہدے کے لیے نائب صدر کملا ہیرس کی عوامی طور پر حمایت کی۔

اوباما نے کہا کہ وہ اور سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ہیرس کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں براک اوباما نے کہا کہ اس ہفتے کے شروع میں مشیل اور میں نے اپنے دوست کملا ہیرس کو فون کیا۔ ہم نے انہیں بتایا کہ وہ ریاستہائے متحدہ کی ایک شاندار صدر بنیں گی اور انہیں ہماری مکمل حمایت حاصل ہے۔ ہمارے ملک کے لیے یہ نازک لمحہ ہے، ہم نومبر میں ان کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اس سے قبل بدھ کے روز اداکار اور ممتاز ڈیموکریٹک فنڈ جمع کرنے والے جارج کلونی نے عوامی طور پر امریکی صدارتی عہدے کے لیے ہیریس کی حمایت کی۔ غور طلب ہے کہ اس ہفتے کے شروع میں اوول آفس سے خطاب کرتے ہوئے، امریکی صدر جو بائیڈن نے کملا ہیرس کا شکریہ ادا کیا اور انہیں نائب صدر قرار دیا۔

بائیڈن نے کہا کہ وہ تجربہ کار ہیں۔ وہ مضبوط اور قابل ہیں۔ وہ میرے لیے ایک ناقابل یقین پارٹنر اور ہمارے ملک کے لیے رہنما رہی ہیں۔ اب انتخاب آپ امریکی عوام پر ہے۔ مزید برآں وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری، کرائن جین پیئر نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کے لیے امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے زیادہ کوئی بھی اہل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کملا ہیرس نے نتین یاہو سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

ٹرمپ دھوکے باز اور بدسلوکی کرنے والا شخص، کملا ہیریس کا الزام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.