ETV Bharat / international

عدت میں نکاح کا کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا

Imran, wife sentenced to seven years each پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

عدت میں نکاح کا کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا
عدت میں نکاح کا کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 6:28 PM IST

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ آج پاکستان کی اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح سے متعلق کیس سننے والے سینئر سول جج قدرت اللہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی، جج نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں کیس کا فیصلہ سنایا۔ گزشتہ روز تقریباً 14 گھنٹے کی طویل سماعت کے بعد جج قدرت اللہ نے عدت میں نکاح سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ مقدمےکےدرخواست گزار بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عمران خان اور بشری بی بی پر عدت کے دوران نکاح کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا، ان کے ملازم لطیف، مفتی سعید اور نکاح کے گواہ عون چوہدری سمیت دیگر گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔ گزشتہ روز عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 342 کا بیان ریکارڈ کرایا تھا جبکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے گواہان خاور مانیکا، مفتی سعید، عون چوہدری اور ملازم محمدلطیف پرجرح کی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14، 14 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ سائفر کیس میں بھی عمران خان کو 10 برس کی قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.