ETV Bharat / international

عمرہ کی آڑ میں پاکستانی بھکاریوں کی بڑھتی تعداد سے سعودی عرب پریشان، مملکت نے دی وارننگ - Umrah

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 16 hours ago

سعودی عرب نے عمرہ کی آڑ میں بھکاریوں کے آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب نے اس ضمن میں پاکستان سے اسے روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کو کہا ہے۔

عمرہ کی آڑ میں بھکاریوں کی بڑھتی تعداد نے سعودی عرب کو کیا پریشان،
عمرہ کی آڑ میں بھکاریوں کی بڑھتی تعداد نے سعودی عرب کو کیا پریشان، (AP)

ریاض: مملکت سعودی عرب ان دنوں بھکاریوں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ سے پریشان ہے۔ مملکت کا کہنا ہے کہ عمرہ کی آڑ میں لوگ سعودی عرب آتے ہیں اور بھیک مانگنا شروع کر دیتے ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان کو مذہبی زیارت (عمرہ) کی آڑ میں سعودی عرب آنے والے پاکستانی شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر خبردار کیا ہے۔ مملکت کے مطابق پاکستان سے آنئ والے زائرین میں بھکاری بھی شامل ہو جاتے ہیں۔ سعودی حکام نے اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسے روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔

سعودی عرب نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ایسا نہیں کیا تو اس کے پاکستانی عمرہ اور حج کے زائرین کے لیے منفی نتائج نکل سکتے ہیں۔ الزام ہے کہ پاکستان سے آنے والے زیادہ تر لوگ عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہیں اور پھر بھیک مانگنے سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں۔

بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے متعلق وارننگ:

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، سعودی وزارت حج نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والے بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بارے میں باضابطہ طور پر خبردار کیا ہے۔ یہ ویزا مذہبی زائرین کے لیے ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی حکام کو تشویش ہے کہ ان افراد کے اقدامات سے پاکستانی حجاج کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

پاکستان، عمرہ ایکٹ متعارف کرائے گا:

سعودی عرب کی دھمکی کے بعد پاکستان کی وزارت مذہبی امور عمرہ کے سفر کے لیے سہولیات فراہم کرنے والی ٹریول ایجنسیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے 'عمرہ ایکٹ' متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کو یقین دلایا کہ سخت اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو کریک ڈاؤن کی قیادت کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

پاکستانی شہریوں کے رویے پر تشویش:

گزشتہ سال بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سیکریٹری ارشد محمود نے کہا تھا کہ کئی خلیجی ممالک نے کچھ پاکستانی شہریوں کے رویے، خاص طور پر ان کے کام کی اخلاقیات، رویوں اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اس کے بعد سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے انہیں یقین دلایا تھا کہ بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کے ذمہ دار مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.