ساوپالو: جنوب مشرقی برازیل میں میناس گیریس ریاست کے دیہی علاقے اتاپیوا میں اتوار کو ایک چھوٹا ایک انجن والا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبائی فائر ڈپارٹمنٹ نے یہ اطلاع دی۔ عینی شاہدین نے برازیل کے’ گلوبو نیوز نیٹ ورک‘ سے بات کرتےہوئے کہا ہے کہ طیارہ زمین پر گرنے سے پہلے ہوا میں پھٹ گیا۔ اس حادثے میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق طیارے نے کیمپیناس، ساو پالو سے اڑان بھری اور صبح تقریباً 10:30 بجے درمیانی فضا میں ٹوٹ کر اٹاپیوا کے کان کنی شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ تین لاشیں ملی ہیں، لیکن ایک تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ فائر فائٹرز کو طیارے میں سات مردہ افراد ملے ہیں۔
مزید پڑھیں: برازیل: طیارہ حادثے میں 7 افراد ہلاک
واضح رہے کہ برازیل میں اس سے پہلے ماہ ستمبر سنہ 2021 میں ایک دو انجن والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار تمام سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ طیارہ جنگل سے ٹکرایا تھا اور اس طیارہ میں دھماکے کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔ طیارہ کے اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اور دو پائلٹ ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں طیارہ حادثات میں انسانی جانوں کے بچنے کا بہت ہی کم ہوتا ہے۔ جہاں بھی طیارہ حادثہ ہوتا ہے اس میں تقریبا تمام افراد ہلاکت ہوتی ہے۔
یو این آئی