ETV Bharat / international

پشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت سعودی ائیرلائن کے طیارے میں آتشزدگی - Saudi Airlines plane fire

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 3:04 PM IST

Updated : Jul 11, 2024, 7:25 PM IST

پاکستان کے پشاور میں لینڈنگ کے وقت سعودی ائیرلائن کے طیارے میں آگ لگنے کے فوری بعد اس میں موجود تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

Saudi Airlines plane catches fire while landing at Peshawar airport
پشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت سعودی ائیرلائن کے طیارے میں آتشزدگی (@Farhan_Kiyani)

پشاور: ریاض سے آنے والے سعودی ایئرلائن کے طیارے میں جمعرات کو پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث لگی۔ تاہم، آگ لگنے کے باوجود کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اس کے علاوہ طیارے سے تمام عملے اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بالآخر آگ پر قابو پالیا ہے۔

سعودیہ ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ ریاض سے پشاور کے لیے پرواز کرنے والا طیارہ کے ایک ٹائر سے پاکستان میں پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران دھواں نکلنے لگا۔ جس کی وجہ سے طیارے کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے اور متعلقہ حکام کو اس کی اطلاع دے دی گئی۔ تمام مسافروں اور عملے کو انخلاء سلائیڈ کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ہوائی جہاز اب ماہرین کی طرف سے تکنیکی تشخیص سے گزر رہا ہے۔

طیارے میں 297 افراد سوار تھے۔ جن میں 276 مسافر اور 21 عملہ تھا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں گلوبل ڈیفنس انسائٹ نے طیارے کے پرزوں کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں، جن میں طیارے سے دھواں نکلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ گلوبل ڈیفنس انسائٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر پائلٹ اور فائر اینڈ ریسکیو سروسز کو واقعے کی اطلاع دی جنہوں نے بر وقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا‘۔

Last Updated : Jul 11, 2024, 7:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.